Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:48 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

فیڈرر پر ندال کی شاندار جیت



نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ٹینس کی تاریخ کے دو عظیم ترین کھلاڑیوں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل ندال کے درمیان بین الاقوامی پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) کے دوسرے سیشن میں دہلی میں ہونے والی’ہائی وولٹیج‘جنگ ہفتہ کے روز اسپین کے ماسٹر کے نام رہی۔آئی جی اسٹیڈیم میں ان دو کہنہ مشق کھلا ڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لئے 15ہزار سے زیادہ ناظرین موجود تھے اور ان دو بہترین کھلاڑیوں نے اپنے لاجواب کارکردگی سے سب کو مسحور کر دیا۔ انڈین اسیس کے ندال نے یو اے ای رائلس کے فیڈرر کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں شکست دی۔ انڈین اسیس نے یہ مقابلہ 30-19 کے بڑے فرق سے جیت لیا۔انڈین اسیس نے اس طرح دہلی مرحلے میں اپنے تمام تین مقابلے جیتتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک درج کی ۔ انڈین اسیس کی آئی پی ٹی ایل کے سات مقابلوں میں یہ چھٹی جیت ہے جبکہ متحدہ عرب امارات رائلس کو چھ مقابلوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 

...


Advertisment

Advertisment