Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:36 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کے خلاف کپتانی سنبھال سکتے ہیں وارنر



نئی دہلی، 13دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر اگلے سال 12جنوری سے ہندستان کے خلاف شروع ہو رہی محدود اوورز کی سیریز میں زخمی اسٹیون اسمتھ کی جگہ اپنی ٹیم کی کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کی کمان بائیں ہاتھ کے بلے باز وارنر سنبھال سکتے ہیں۔گھٹنے اور پیٹھ میں درد کی پریشانی سے دو چارا سمتھ فی الحال ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیل رہے ہیں اور اگلے ٹیسٹ میچ میں بھی کھیلنے کے بارے میں انہیں ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سلیکٹرز اور طبی عملہ انہیں آرام دینے پر غور کر رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کی ٹیم کے سلیکٹر اور طبی عملہ ا سمتھ کو ہندستان کے خلاف سیریز کے دوران آرام دینے کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ چاہتا ہے کہ اسمتھ اگلے سال ہندستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے دوران فٹ رہیں۔بگ بیش لیگ کے ابتدائی را¶نڈ کے مقابلوں میں بھی اسمتھ نہیں کھیلیں گے ۔ انہیں ایشز سیریز کے دوران گھٹنے اور پیٹھ میں درد کا مسئلہ شروع ہوا تھا۔آسٹریلیا کے کوچ اور سلیکٹر ڈیرن لہمن نے بھی کہا ہے کہ ا سمتھ کو کچھ وقت آرام دینے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔لہمن نے کہاکہ وہ (اسمتھ) مجھ سے کہتے رہتے ہیں کہ وہ 26کے ہیں، لیکن جس طرح ہوبارٹ میں وہ کھیل رہے تھے ، اس سے لگتا ہے کہ ان کی عمر 36ہے ۔کپتان ہونے کا دبا¶ بہت بڑا ہوتا ہے ۔ب¸ ب¸ ایل میں وہ نہیں کھیل رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ دو ہفتے کا آرام بہت ہے ۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ نے کہاکہ ون ڈے ہمارے لئے اہم ہیں اور اس کے بعد ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے مجھے ان کے لئے کوئی بریک نظر نہیں آ رہا ہے ۔میں کوئی ڈاکٹر یا طبی ماہر نہیں ہوں۔آسٹریلیا کی میزبانی میں ہندستان اگلے سال جنوری میں پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20مقابلے کھیلے گا۔
 

...


Advertisment

Advertisment