Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:58 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بورڈ کے ساتھ ادائیگی کے معاملے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا دورے سے ہٹنے کا اعلان

 

سری لنکا متبادل ٹیم کیلئے تیار

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے اپنے بورڈ اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ تنازعہ کے چلتے اپنا ہندستان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے اور ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے متبادل کے طور پر نئی ٹیم ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈوین براوو نے دھرم شالہ میں چوتھے ون ڈے میں ٹاس کے وقت اپنے ملک کے سابق تیز گیند باز اور ٹی وی منٹیٹر ایان بشپ سے کہا کہ اب فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ براوو جب یہ بات کہہ رہے تھے تو پوری کیریبین ٹیم ان کے پیچھے کھڑی تھی اور ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی ان الفاظ کو سن کر کچھ حیران تھے۔ بی سی سی آئی نے بعد میں ایک بیان جاری کر کے ویسٹ انڈیز ٹیم کے اچانک دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر گہری مایوسی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بورڈ نے ساتھ ہی اس معاملے کو سنبھالنے میں ویسٹ انڈیز بورڈ کے ڈھیلے رویہ کی بھی تنقید کی۔ اس فیصلے کا بی سی سی آئی اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹ انڈیز بورڈ اور اس کے کھلاڑیوں نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ دورہ منسوخ کر دیا جبکہ ہم نے کیریبین بورڈ سے مسلسل اپیل کی تھی کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے اور پوری سیریز کھیلے۔ لیکن کیریبین بورڈ نے اس معاملے کو صحیح طرح سے نہیں سنبھالا۔ اس کا دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان تنازعہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا اور براوو نے کوچی میں پہلے ون ڈے سے قبل ایک خط لکھ کر یہ بھی دھمکی دی تھی کہ وہ دورے سے ہٹ سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کوچی میں پہلے ون ڈے میچ میں اگرچہ کھیلنے کو لے کر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن کیریبین کھلاڑیوں نے صاف کیا تھا کہ انہیں ویسٹ انڈیز پلیئرز، اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نئے قوانین اب بھی منظور نہیں ہیں اور وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان اور کھلاڑیوں کے نمائندے براوو نے اپنے بورڈ کے صدر وویل ڈس کو خط لکھ کر یہ بھی کہا تھا کہ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے انہیں فوری طور پر استعفی دے دینا چاہیے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت دھرم شالہ میں جاری چوتھے ون ڈے کے بعد ہندستان کے دورہ سے ہٹ جائے گی۔ اس طرح دھرم شالہ میں چوتھا ون ڈے اس سیریز کا آخری میچ ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کو ہندستان کے دورے میں کل پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز، واحد ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ اور تین ٹیسٹ کھیلنے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکرٹری سنجے پٹیل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مینجمنٹ نے جمعہ کو اپنے فیصلے کے بارے میں بی سی سی آئی کو مطلع کر دیا تھا۔پٹیل نے کرک انفو کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم ہٹا لی ہے۔ یہ سب کچھ ایک جھٹکے میں ہوا ہے۔ کیریبین ٹیم کے منیجر رچی رچرڈسن سے ہمیں آج صبح ہی ای میل ملا کہ وہ اس دورے سے ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ بی سی سی آئی اب ویسٹ انڈیز کی جگہ کسی دوسری ٹیم کی تلاش میں ہے اور سری لنکا کو اس کے لئے اہم دعویدار مانا جا رہا ہے ۔موصولہ خبروں کے مطابق، بی سی سی آئی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی طرف سے اس طرح دورہ درمیان میں منسوخ کر دینے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو لے کر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ بھی کرے گا۔ دراصل، بی سی سی آئی اس معاملے کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ذریعے طے کرنے کے طریقے سے خوش نہیں ہے، اور یہ معاملہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہندوستان کے خلاف دورے سے ہٹنے کے بعد سری لنکا نے ہندوستان کے ساتھ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانت رانا تنگا نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کی پانچ ون ڈے میچ کھیلنے کی دعوت پر ہم اصولی طور پر رضامند ہوگئے ہیں کیونکہ آئندہ عالمی کپ کے پیش نظر یہ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے مفید ثابت ہوگی۔رانا تنگا نے بتایا کہ ہندوستان کی دعوت کو منظور کرنے کا فیصلہ سری لنکا کے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے مشورے کے بعد ہی کیا گیا ہے۔ یہ گذشتہ پانچ برسوں میں سری لنکا کا پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے کرکٹ بورڈ اور پلیئرس ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدے تنازع کے پیش نظر کریز سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment