Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا کو سخت چیلنج دینے کےلئے تیار ویسٹ انڈیز

 
ہوبارٹ، 09دسمبر (یواین آئی) آسٹریلیا کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے میچ سے قبل پرجوش نظر آنے والے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ میزبان اگرچہ ایک مضبوط ٹیم ہو لیکن ان کی ٹیم یہاں صرف جیت درج کرنے کے ارادے سے آئی ہے اور سیریز میں اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کرے گی۔آسٹریلیا کے خلاف مہمان ٹیم کا ریکارڈ 14۔1کا ہے اور آخری بار 1995میں پورٹ آف اسپین میں اس نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ 24 سالہ ہولڈر نے کہا”کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بھلے ہی ہمیں شکست جھیلنی پڑی ہو لیکن ہم سیریز میں اچھی کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ ہم نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ دورے میں شکست کے باوجود انہیں سخت ٹکر دی تھی اور اس بار بھی ہم اسی ارادے کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ہم اچھا کھیل کر یہاں جیت بھی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا”ہمارے گیند بازوں کے لیے یہاں کے موسم میں کھیلنا بھی ایک بڑا چیلنج ہوگا لیکن ہمیں پوری امید ہے کہ ہم یہاں کے حالات کے مطابق خود کو تیار کرلیں گے“ ۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10دسمبر سے ہوبارٹ میں شروع ہو رہا ہے ۔سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے گزشتہ چار میچوں میں شکست کھا چکی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 97۔1996کے بعد سے آسٹریلیا کے دورے میں ایک بھی میچ نہیں جیتے ہیں۔ کپتان ہولڈر نے کہا”ٹیم میں کچھ اچھے فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے گزشتہ چند مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہمارے لئے جیت کے موقعے پیدا کئے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آسٹریلیائی بلے بازوں کے خلاف بھی اپنی پرانی کارکردگی کو دوھرائیں گے“۔ہولڈر نے ٹیم کی بلے بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہماری حقیقی طاقت بولنگ ہے اور گیند بازوں نے پریکٹس میچ میں بھی امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بلے بازوں نے تھوڑا مایوس کیا۔ انہوں نے کوشش ضرور کی لیکن انہیں اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے“ ۔
 
...


Advertisment

Advertisment