Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:18 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کیرنس پر دئے گئے اپنے بیان پر قائم ہوں:میک کولم

ویلنگٹن، 09دسمبر (یواین آئی) لندن کی ایک عدالت کے ذریعہ اسپاٹ فکسنگ میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کیرنس کو رہا کیے جانے کے باوجود نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ وہ سابق ٹیم کے ساتھی کے خلاف پیش کئے گئے اپنے ثبوتوں پر قائم ہیں اور انہیں کرس کو اس کے بارے میں صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ میک کولم نے کیرنس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں تین بار فون بھی کیا تھا۔ کیرنس کے عدالت سے رہا ہونے کے بعد عوامی طور پر میک کلم اور سابق کپتان ڈینیل ویٹوری نے گزشتہ ٹرائل کے دوران ان کے خلاف ثبوت پیش نہیں کئے تھے ۔ میک کولم نے کہا”میں اب بھی عدالت میں پیش کئے گئے اپنے ثبوتوں پر قائم ہوں۔
مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کسی کو سزا ملی ہے یا نہیں لیکن یہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑا واقعہ تھا۔ اب یہ ختم ہو گیا ہے ۔ "انہوں نے کہا،" مجھے لگتا ہے کہ میں نے جو کیا وہ صحیح تھا اور میں نہیں مانتا کہ اس سے میری شبیہہ کو کوئی نقصان پہنچا ہوگا 
 
...


Advertisment

Advertisment