Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:51 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی پی ٹی ایل کا دہلی ایڈیشن آج سے

نئی دہلی، 09دسمبر (یواین آئی) اسٹار کھلاڑیوں سے آراستہ انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) ٹورنامنٹ کا دہلی ایڈیشن 10دسمبر سے دہلی میں شروع ہوگا جس میں سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر، اسپین کے رافیل نڈال، مارن سلچ، پولینڈ کی اگناجسکا ردوانسکا، اینا ایوانووچ ، ملوس راونک، ٹامس بردچ، نک کرگیوس جیسے دنیا کے چوٹی کے ٹینس کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ٹورنامنٹ کے دہلی مرحلے کے مقابلے 10سے 12دسمبر تک آئی جی آئی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو آئی پی ٹی ایل کا تیسرا ایڈیشن ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جاپان کے کوبے میں جبکہ دوسرا مرحلہ منیلا میں منعقد کیا گیا تھا۔
گھریلو ٹیم اور گزشتہ چمپئن انڈین ایسس اس وقت آئی پی ٹی ایل کی لیگ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے جس میں دنیا کی نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی ہندوستان کی ثانیہ مرزا، روہن بوپنا، نڈال اور ردوانسکا شامل ہیں۔ 29سالہ نڈال پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔
 
...


Advertisment

Advertisment