Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:59 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سوراشٹر کےلئے کھیلیں گے پجارا اور جڈیجہ

راجکوٹ، 09دسمبر (یواین آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والے آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ اور سلامی بلے باز چتیشور پجارا قومی ٹیم میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد گھریلو ٹیم سوراشٹر کے لئے رنجی ٹرافی کے ایک روزہ ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے ۔ہندوستان کو چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں تین ۔صفر سے ملی جیت میں دونوں ہی کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب وہ 10دسمبر سے راجکوٹ میں شروع ہونے والے ون ڈے رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے ) کے میڈیا مینیجر ہمانشو شاہ نے اس کی اطلاع دی ہے ۔انہوں نے کہا ”پجارا اور جڈیجہ دونوں ہی ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے اور قومی ٹیم میں ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں سوراشٹر کی رنجی ٹرافی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔پجارا اور جڈیجہ نے سوراشٹر کے رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچوں میں بھی گھریلو ٹیم کے لئے اہم کردار ادا کیا تھا اور ناک آوٹ مرحلے میں ٹیم کو کوالیفائی کرنے میں مدد کی تھی“۔ سوراشٹر اپنے گروپ سی میں چوٹی پر ہے اور رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔مسٹر شاہ نے کہا ”جے دیو شاہ کو 15 رکنی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے“ ۔ایس سی اے رنجی ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی کے میچوں کی میزبانی کر رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ 10دسمبر سے شروع ہو جائے گا۔ سوراشٹر کے علاوہ گروپ ڈی میں گوا، ہماچل پردیش، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور بنگال شامل ہیں۔واضح رہے کہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوئے جڈیجہ نے گھریلو رنجی ٹرافی میچ میں ہی اپنی فارم حاصل کی تھی جس کی بدولت انہیں طویل عرصے بعد ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پیر کو ختم ہوئی ٹیسٹ سیریز میں دوسرے بہترین گیندباز رہے تھے ۔ انہوں نے چار میچوں کی سیریز میں 10.82کی اوسط سے 23وکٹ لئے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment