Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:11 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ایم ایل سی میں جنوبی افریقہ کے جیک کیلس سب سے مہنگے کھلاڑی

 
دبئی، 08دسمبر (یو این آئی)متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ماسٹرز چمپیئنز لیگ (ایم ایل سی) کی نیلامی میں جنوبی افریقہ کے سابق عظیم آل را¶نڈر جیک کیلس سب سے مہنگے جبکہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ، ہندستان کے سوربھ گنگولی اور وریندر سہواگ اور پاکستان کے عبدالرزاق، اظہر محمود، محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز کی سرپرستی میں ماضی کے عظیم کرکٹرز پر مشتمل ماسٹرز چمپیئنز لیگ کا انعقاد اگلے ماہ جنوری 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا جہاں 6 ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی، لیگ کے زیادہ تر میچ ابوظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی کچھ میچ منعقد ہوں گے ۔ڈین جونز کی کمپنی میجر ایونٹس گروپ نے امارات کرکٹ بورڈ سے لیگ کے انعقاد کی دس سال کی اجازت حاصل کی ہے ۔دبئی میں ایم ایل سی کی نیلامی کے عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا، جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز آل را¶نڈر جیک کیلس مہنگے ترین1لاکھ 75 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے ، انھوں نے لبرا لیجنڈز سے معاہدے پر دستخط کئے ۔آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے 1لاکھ 70ہزار ڈالر میں سیگیٹیرئس سولجرز سے معاہدہ کرلیا اور دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی قرارپائے ۔جیک کیلس اور گلکرسٹ سمیت6سابق کھلاڑی متھیا مرلی دھرن، برائن لارا، بریٹ لی، پال کولنگ ووڈ لیگ کے آئیکن کھلاڑی ہیں جن کی کم سے کم فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔لیگ میں پا کستان کے سابق کھلاڑیوں محمد یوسف، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، اظہر محمود، مشتاق احمد اور توفیق عمر، حسن رضااور ہمایوں فرحت اور دیگر بھی شامل ہیں۔لیگ کی 6ٹیموں کے نام اور ان کا اسکواڈ حسب ذیل ہے :کیپریکون کمانڈرز:مائیکل وان، عبدالرزاق، پال کولنگ ووڈ، اینڈریو سائمنڈز، چمارا سلوا، ایشول پرنس، اپل چندنا، ریان میک لارین، جیتن پٹیل، رکی کلارک، روری کلینولڈٹ، بنلافلن، رضوان چیمہ، گیرانٹ جونز، سنیل جوشی ، سلیم الٰہی،جیمنی عربیئنز:وریندر سہواگ، کمارسنگاکارا، متھیا مرلی دھرن، کائل ملز، ثقلین مشتاق، جیکس روڈلف، رانا نویدالحسن، جسٹن کیمپ، پال ہیرس، براڈ ہوگ، رچرڈ لیوی، اشیش بگائی، گراہم اونیئن، شیو نرائن چندرپال اور ثاقب علی۔لبرا لیجنڈز:سوربھ گنگولی، گریم سوان، جیک کیلس، بریڈ ہوج، ریان ٹین، اجے راترا، کرس ریڈ، سین ارون، شان ٹیٹ، ریان سائیڈ بوٹم ،مائیکل لمب، مارکس نارتھ، توفیق عمر، نکی بوئے اور ایان بٹلر۔لیو لائنز:ہیتھ اسٹریک، اسکاٹ اسٹائرس، برائن لارا، ہرشل گبز، برینڈن ٹیلر، جیمز فرینکلن، جوہان بوتھا، روبن پیٹرسن، فیڈل ایڈورڈز، محمد توقیر، نیل کارٹر، ہمیش مارشل، کائل جیروس، رمیش پوار، سمن جونز اور ڈیرن گف ۔ سیگیٹیر ئس سولجرز:مہیلا جے وردھنے ، ڈینیل ویٹوری، ایڈم گلکرسٹ، شین بونڈ، خرم خان، فل مسٹرڈ، ٹینو بیسٹ، ناتھن ہوریٹز، الویرو پیٹرسن، مائیکل کیربری، کرشمار سینٹوکی، جوناتھن ٹروٹ، یاسر حمید، مشتاق احمد اور گیون ہملٹن۔ورگو سپر کنگز:گریم اسمتھ، اظہر محمود، بریٹ لی، جونٹی روڈز، نیل میکنزی، جان مونی، ڈیرک نینز، اویس شاہ، جیمز فوسٹر، مرلی کارتک، ملینگا بندارا، گیراتھ بیٹی، حسن رضا، جیکب اورم، ہمایوں فرحت اور محمد یوسف ۔
 
...


Advertisment

Advertisment