Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 08:55 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ویسٹ انڈیز کے ساتھ کوئی صلہ رحمی نہیں کریں گے :وارنر

ہوبارٹ، 08 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس ہفتے سے ہوبارٹ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پر بالکل بھی رحم نہیں کرے گی۔ آسٹریلیا کے نائب کپتان وارنر نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت آسان ثابت ہوگی۔ہمیں اپنے اسٹائل کے ساتھ عمل کرنا ہوگا اور ایک بلے باز یونٹ کی شکل میں ہم جانتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے سیشن میں مشکل پیدا کرے گی۔ جب ہم ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھے تب انہوں نے ایسا ہی کیا تھا اور انہوں نے فوری طور پر وکٹ لئے تھے ۔ہم حالات کا اندازہ کرتے ہوئے سمجھداری بھرا کھیل کھیلیں گے ۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اس ہفتے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔اس کے بعد سے لوگوں کو یہ خدشہ ہونے لگا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز مسابقتی مقابلہ نہیں ہوگا۔ بہر حال آسٹریلیا نے مئی جون میں دو میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر میزبان ٹیم کو ڈومینیکا میں 9 وکٹ سے اور جمیکا میں 277 رنز سے شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 98.66 کی اوسط سے 592 رنز بنا کر مین آف دی سیریز بنے وارنر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز بولنگ اٹیک اچھا ہے ۔یہ دیکھنا ہو گا کہ کس لینتھ پر وہ بولنگ کریں گے ۔جیروم ٹیلر اور کیمار روچ پر ہمارا بنیادی دھیان رہے گا۔ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1992۔93 میں آخری بار جیتی تھی۔
 
...


Advertisment

Advertisment