Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلیں گے دھونی، لیکن کپتانی سے انکار

 
رانچی، 08دسمبر (یو این آئی) ہندستانی محدود اوور کپتان مہندر سنگھ دھونی قریب سات سال کے طویل عرصے بعد اپنی گھریلو ٹیم جھارکھنڈ کی جانب سے وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔تاہم انہوں نے ٹیم کی کپتانی سے انکار کر دیا ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے دھونی نے سال 2007میں آخری بار جھارکھنڈ کے لئے کسی گھریلو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔دھونی کو تیز گیند باز ورون آرون کی کپتانی والی جھارکھنڈ کی 15رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔وجے ہزارے ٹورنامنٹ 10دسمبر سے شروع ہو رہا ہے اور گروپ بی کی ٹیم جھارکھنڈ اپنا پہلا میچ اس دن جموں کشمیر کے خلاف کھیلے گی۔گروپ بی کی دیگر ٹیموں میں کرناٹک، ریلوے ، کیرل، ہریانہ اور گجرات ہیں۔تاہم دھونی نے جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے ایس س¸ اے ) گھریلو ٹیم کی کپتانی کی پیشکش سے انکار کر دیا اور وہ نوجوان کھلاڑی آرون کی قیادت میں کھیلنے اتریں گے ۔ہندستانی ٹیم کے کپتان دھونی کے لیے جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے جا رہی ون ڈے سیریز سے پہلے یہ بہترین پریکٹس ٹورنامنٹ بھی ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20سیریز میں ٹیم کی کپتانی کے بعد دھونی گزشتہ کافی وقت سے میدان سے دور ہیں۔ہندستان نے مہمان ٹیم سے یہ دونوں ہی محدود اوور سیریز ہاری تھیں جبکہ ٹیسٹ میں وراٹ کوہلی نے ٹیم کو 3۔0سے یک طرفہ جیت دلائی ہے ۔ایسے میں آسٹریلیا کی زمین پر محدود اوور سیریز سے پہلے دھونی یقینا اپنے کھیل کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ہندستان کو 12جنوری سے شروع ہو رہے آسٹریلیا کے دورے میں پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں ہوگا۔آسٹریلیا کے دورے سے واپس لوٹنے کے بعد ہندستان گھریلو میدان پر سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی 20میچوں کی سیریز کھیلے گا۔اس کے بعد ہندستانی ٹیم بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی اور ہندستان کی ہی زمین پر اگلے سال آئی سی سی ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ منعقد بھی ہونا ہے ۔ٹیم اس طرح ہے :ورون آرون (کپتان)، آنند سنگھ، انکت ڈباس، کمار دیوورت، مہندر سنگھ دھونی، شیو گوتم، اشانک جگی، جسکر ن سنگھ، کوشل سنگھ، مونو کمار، شہباز ندیم، راہل شکلا، سونو سنگھ، سمت کمار ، سوربھ تیواری۔
 
...


Advertisment

Advertisment