Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مین آف دی میچ ایوارڈ سیلاب متاثرین کو وقف:رہانے

نئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے ٹیم انڈیا کے مڈل آرڈر کے اسٹار بلے باز اجنکیا رہانے نے اپنے اس ایوارڈ کو چنئی کے سیلاب متاثرین کو وقف کر دیا ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں پیر کو جیت کے بعد رہانے نے کہاکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میدان میں 'مین آف دی میچ' ایوارڈ جیتنا میرے لئے یادگار تجربہ ہے اور میں اس کوچنئی میں سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنا چاہتا ہوں۔ممبئی کے رہانے نے کہاکہ ہمارے لئے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز کو 3۔0 کے بڑے فرق سے جیتنا ایک خاص کامیابی ہے ۔میں نے یہاں کھیل کا مکمل لطف اٹھایا ہے ۔ میں نے اسی میدان میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات کی تھی اور اس کی یاد اب بھی میرے ذھن میں تازہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی یہاں کھیل چکا تھا اور یہاں کے ماحول سے خوب واقف تھا۔میں اننگز کے آغاز سے ہی عزم مصمم کے ساتھ بڑی اننگز کھیلنے کے لیے مصروف عمل تھا۔میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ کس طرح اپنے کھیل میں زیادہ سے زیادہ سدھار کر سکوں۔رہانے نے کہاکہ مجھے پورا یقین تھا کہ اگر میں صبر کے ساتھ اپنی صلاحیت کے ساتھ کھیل سکا تو یقینی طور پر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہوں گا۔مجھے خوشی ہے کہ میں یہاں بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کر سکا۔رہانے آخری میچ میں دو سنچری اننگز کھیلنے کے ساتھ مکمل سیریز میں 53.20 کے م¶ثر اوسط کے ساتھ 266 رنز بنائے اور سیریز میں ٹیم کے بہترین اسکورر رہے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment