Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 08:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندستان کا آسٹریلیا سے ہوگا پہلا مقابلہ

میر پور، 07دسمبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کی میزبانی میں اگلے سال ہونے والے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم 28جنوری کو آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو انڈر 19ورلڈ کپ کا پروگرام جاری کیا۔ ٹورنامنٹ اگلے سال 27جنوری سے 14فروری تک بنگلہ دیش کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔بنگلہ دیش کے چار شہروں کے آٹھ اسٹیڈیم میں 19دنوں تک چلنے والے عالمی کپ کے دوران 48میچ کھیلے جائیں گے ۔سال 2000، 2008اور 2012کی چمپئن رہی ہے ہندستانی ٹیم کو گروپ ڈی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔انڈر 19ورلڈ کپ کا افتتاحی مقابلہ گزشتہ چمپئن جنوبی افریقہ اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان چٹگام کے جوہر احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔انڈر 19ورلڈ کپ کی 16ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر گروپ میں چار چار ٹیمیں رکھی گئی ہیں۔اپنے گروپ میں سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں سپر لیگ اسٹیج کے لئے آگے جائیں گی جبکہ دیگر دو ٹیمیں پلیٹ چمپئن شپ میں کھیلیں گی۔ٹیسٹ کھیلنے والی 10ٹیموں کے علاوہ چھ ایسوسی ایٹ ٹیمیں افغانستان، کینیڈا، فجی، نامبیا، نیپال اور اسکاٹ لینڈ اس بار ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گی۔ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو گا کہ آئی سی سی اسٹار اسپورٹس چینل کے ذریعے 20میچوں کی دنیا بھر میں لائیو کوریج دے گا۔ چٹگام میں کھیلے جانے والے چار، میر پور کے نو اور فتح اللہ میں ہونے والے سات میچوں کا براہ راست نشر دکیا جائے گا۔تمام مقابلے دن میں ہوں گے اور مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment