Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بلے بازوں کےلئے مشکل رہی ٹیسٹ سیریز:آملہ

نئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ہاشم آملہ نے پیر کو کہا کہ ان کی ٹیم کے بلے بازوں کے لیے ہندستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز انتہائی مشکل رہی اور وہ زیادہ رن بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔آملہ نے دہلی میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 34 گیندوں میں تین رنز اور دوسری اننگز میں انتہائی سست کھیلنے ہوئے 244 گیندوں میں 25 رن بنائے ۔تاہم سخت محنت کرنے کے باوجود وہ میچ بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے مہمان ٹیم کو 143 رنز پر آ¶ٹ کر کے ہندستان کو 337 رنز کے بڑے فرق سے جیت دلا دی۔32 سالہ آملہ نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے بارے میں کہاکہ ہم جانتے تھے کہ ہمیں میدان پر ٹکنا ہو گا اور میچ بچانے کے لیے دیر تک بلے بازی کرنی ہوگی۔ہم نے توقع سے زیادہ کوشش کی لیکن ہمیں کامیابی نہیں مل سکی۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے شاندار کوشش کی۔ڈیولیرس نے انتہائی سست کھیلنے ہوئے 297 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 43 رن بنائے ۔ٹیسٹ کپتان نے کہاکہ آپ کو وہی کرنا ہوتا ہے جو ٹیم کے لئے بہتر ہو ۔ بہت آسان ہوتا ہے کہ آپ میدان میں اتریں اور کچھ رنز بنائیں لیکن ہم نے جتنا ممکن تھا، اتنی کوشش کی اور اس مقابلے میں کچھ حاصل کرنے کی کوشش کی۔بدقسمتی رہی کہ پوری سیریز میں ٹیم انڈیا ہم سے بہتر ثابت ہوئی اور برتر رہی۔ہندستانی ٹیم کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے ہم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آملہ نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز ہمارے بلے بازوں کے لئے انتہائی مشکل ثابت ہوئی اور وہ مکمل سیریز میں زیادہ رن نہیں بنا سکے ۔ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز جیتنا شاندار رہا۔ان پچوں پر ہماری ٹیم کے تیز گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بدقسمتی سے بلے باز ان کا بہتر طریقے سے دفاع نہیں کر سکے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment