Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 02:06 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جوکووچ اور فیڈرر میں ہوگی بادشاہت کی جنگ

لندن، 22نومبر (یو این آئی) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور دنیا کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی نوواک جوکوک نے اپنے مقابلے جیت کر سال کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں دونوں کے درمیان بادشاہت کی جنگ ہوگی۔دنیا کے تیسری رینکنگ کھلاڑی فیڈرر سیمی فائنل مقابلے میں ہم وطن اسٹنسلاس واورنکا کو 7۔5، 6۔3 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوئے ۔اس سے پہلے جوکووک نے ٹورنامنٹ میں دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں پانچویں سیڈ سپین رافیل نڈال کو 6۔3، 6۔3 سے شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ پکی کی ۔فیڈرر اور جوکووک سال 2012اور 2014 کے بعد فائنلس ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں تیسری بار آمنے سامنے ہوں گے ۔پچھلی بار کے دونوں آخری مقابلوں میں سربیا کے ٹینس اسٹار جوکووک نے ہی جیت درج کی تھی۔34 سالہ فیڈرر نے کہا کہ فائنل میں جوکووچ کا سامنا کرنے میں مزہ آئے گا۔سیمی فائنل میں انھوں نے رافیل نڈال کو شاندار انداز میں شکست دی۔مجھے یقین ہے کہ خطابی مقابلہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوگا۔اگر میں جیت جاتا ہوں تو یہ سیزن کا سب سے زیادہ شاندار اختتام ہو گا ۔ نہیں تو یہ میرے لئے ایک اچھا ٹورنامنٹ رہے گا ۔17 بار کے گرینڈ سلیم فاتح راجر فیڈرر نے ایک گھنٹے اور دس منٹ تک چلے سیمی فائنل مقابلے کو 7۔5، 6۔3 سے جیت لیا۔واورنکا نے پہلے سیٹ میں شاندار شروعات کی اور شروع میں ہی بریک حاصل کرکے 4۔2 کی برتری حاصل کر لی۔لیکن وہ اپنی کارکردگی برقرار نہیں رکھ سکے اور فیڈرر نے انہیں غلطی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے شاندار واپسی کی۔دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے واورنکا کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔انہوں نے بریک حاصل کرکے 3۔0 کی برتری حاصل کر لی اور پھر زبردست فورہینڈ شاٹ کی بدولت سیٹ کے ساتھ میچ کو بھی اپنی جھولی میں ڈال لیا۔ورلڈ ٹور فائنلس میں 14 ویں بار کھیل رہے سوئس کھلاڑی ابھی تک ٹورنامنٹ میں مضبوط ہی رہے ہیں۔انہوں نے را¶نڈ رابن گروپ کے تمام مقابلے اپنے نام کئے ہیں۔اس سے پہلے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنے طوفانی کھیل کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سابق نمبر ایک ا سپین کے رافیل نڈال کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3، 6۔3 سے شکست دے کر خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا۔ٹاپ سیڈ جوکووچ نے پانچویں سیڈ نڈال کے خلاف یہ مقابلہ ایک گھنٹے 19 منٹ میں جیتا اور اب وہ اپنے پانچویں اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے خطاب سے ایک قدم دور رہ گئے ہیں۔سربیا ئی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ کے آٹھویں گیم میں ہسپانوی کھلاڑی کی سروس توڑتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی۔جوکووچ نے میچ میں پانچ میں سے تین بریک پوائنٹس کو کامیاب کیا جبکہ نڈال ایک بریک پوائنٹس بھی حاصل نہیں کر پائے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment