Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

شوون کی بدولت بنگلہ دیش نے افغانستان کو ہرایا

کولکتہ، 22 نومبر (یو این آئی) لیفٹ آرم اسپنر صالح احمد شوون (10 رن پر چھ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے افغانستان کو اتوار کو یہاں سہ رخی انڈر -19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار وکٹ سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔افغانستان کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔18 سالہ شوون نے 7.4 اوور میں صرف 10 رنز دے کر چھ وکٹ اور افغانستان کی پوری ٹیم کو 30.4 اوورز میں صرف 85 رنز پر ڈھیر کر دیا۔افغانستان سے ملے 86 رنز کے ہدف کو بنگلہ دیش نے 34.4 اوور میں چھ وکٹ پر 89 رنز بنا کر حاصل کر لیا اور میچ میں 92 گیند باقی رہتے چار وکٹ سے جیت درج کی۔افغانستان کی جانب سے صرف دو ہی بلے باز دہائی کے ہندسے کو چھو سکے ۔اوپنر حضرت اللہ اور کپتان احسان اللہ نے بالترتیب 32 اور 14 رنز بنائے ۔حضرت اللہ نے 40 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا اور احسان اللہ نے 30 گیندوں کی اپنی اننگز میں ایک چوکا لگایا۔ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نو رنز سے زیادہ نہیں بنا سکا اور پوری ٹیم بنگلہ دیشی گیند بازوں کے سامنے جیسے بونی نظر آئی۔شوون کے علاوہ مہدی حسن نے سات اوور میں 19 رن دے کر دو وکٹ اور سعید سرکار نے تین اوور میں آٹھ رن دے کر ایک وکٹ لیا۔آسان ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلا جھٹکا پانچویں اوور میں دو رن کے اسکور پر ہی لگ گیا اور شیخ ایک رن بنا کر ضیاءالرحمن کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد وکٹ کیپر نجم الحسین نے 19 اور ذاکر حسن نے 13 رنز بنائے ۔اوپنر سیف حسن نے ٹیم کے سب سے زیادہ 32 رن بنائے جس کے لئے انہوں نے 98 گیندیں کھیلیں جن میں چھ چوکے لگائے ۔لیفٹ آرم اسپنر ضیاءالرحمن نے 8.4 اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ اور کریم جنت نے پانچ اوور میں 23 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ طارق اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی ۔
 
...


Advertisment

Advertisment