Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:56 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جیت کی پٹری پر واپس اترے گی دہلی

 
ہبلی (کرناٹک)، 22نومبر (یو این آئی) آسام کے ہاتھوں اپنے گزشتہ میچ میں سنسنی خیز ہار برداشت کرنے والی دہلی گزشتہ چمپئن کرناٹک کے خلاف اس میدان میں پیر سے شروع ہونے والے رنجی ٹرافی گروپ اے میچ میں پھر سے جیت کی پٹری پر واپس اترے گی ۔دہلی اس وقت گروپ اے کی ٹیبل میں سات میچوں میں تین جیت اور 24پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے جبکہ چمپئن کرناٹک چھ میچوں میں دو جیت اور 21پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔دہلی کی نظریں جہاں ٹیبل میں اپنی سرفہرست جگہ کو مضبوط کرنے پر لگی ہوں گی، وہیں میزبان کرناٹک دہلی کو معزول کرکے سب سے اوپر جگہ پر پہنچنا چاہے گا۔گوتم گمبھیر کی کپتانی والی دہلی کی ٹیم کو اپنے پچھلے مقابلے میں آسام کے ہاتھوں گوہاٹی میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کپتان گمبھیر چاہیں گے کہ ان کے کھلاڑی اس ہار کو پیچھے چھوڑ کر نئے جوش کے ساتھ میدان میں اتریں۔دہلی ناک آ¶ٹ را¶نڈ سے پہلے اپنی لے حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گی لیکن شاندار کھلاڑیوں سے آراستہ کرناٹک کی ٹیم کو اسی کے میدان پر چیلنج کرنا آسان کام نہیں ہو گا۔کرناٹک نے اپنے گزشتہ دو بیرونی میچوں میں راجستھان اور اڑیسہ کے خلاف جیت درج کی تھی۔کرناٹک کے پاس کپتان ونے کمار جیسا بہترین فاسٹ بولر اور رابن اتھپا، مینک اگروال اور کرونا نائر جیسے شاندار بلے باز ہیں۔اتھپا نے راجستھان اور اڑیسہ کے خلاف مسلسل سنچری لگائی تھیں ۔ منیش پانڈے کی واپسی سے کرناٹک کا مڈل آرڈر بھی مضبوط ہوا ہے ۔رنجی چمپئن کرناٹک کے کپتان ونے بھی جانتے ہیں کہ اس سیزن میں آسام کے خلاف دہلی کی واحد شکست کو چھوڑ دیا جائے تو سیزن میں دہلی کا مظاہرہ بہترین رہا ہے اور اس چیلنج کو کہیں سے بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔دہلی کا اپنے گروپ میں یہ آخری مقابلہ ہے اور اس کی ناک آ¶ٹ را¶نڈ کے لئے کم از کم اس میچ میں پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنی ہوگی۔دہلی کا آسام کے خلاف بلے بازی میں خاصا مایوس کن مظاہرہ رہا تھا اور ٹیم دونوں اننگز میں 149 اور 172پر سمٹ گئی تھی۔دہلی کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں انمکت چند، گوتم گمبھیر اور نتیش رانا کو اچھی کارکردگی کرنی ہوگی۔ آسام کے خلاف پہلی اننگز میں یہ چاروں بلے باز صفر، چار، ایک اور صفر پر آ¶ٹ ہو گئے تھے اور یہی دہلی کی شکست کا سب سے بڑا سبب بنا تھا۔گمبھیر جانتے ہیں کہ ناک آ¶ٹ دور کے لئے انہیں کچھ ٹیموں سے قریبی چیلنج مل رہا ہے اور اپنے آخری گروپ میچ میں ٹیم کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔گروپ اے میں دہلی کے بعد ودربھ سات میچوں میں 22پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، آسام چھ میچوں میں 22پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، کرناٹک چھ میچوں میں 21پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بنگال چھ میچوں میں 19پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔گروپ اے کی ٹیبل میں ٹاپ چار ٹیموں کے پاس ناک آ¶ٹ را¶نڈ میں پہنچنے کا موقع بنا ہوا ہے ۔پیر کو بنگال کو اڑیسہ کے ساتھ کلیانی میں کھیلنا ہے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment