Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:07 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عمران خان کی دوسری شادی 9ماہ میں ختم

اسلام آباد30 اکتوبر(یو این آئی) سابق کرکٹ کپتان سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے نو(9) ماہ کے اندر ہی اپنی دوسری بیوی ریحام کو طلاق دیدی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان اور ریحام خان نے ہاہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے ۔عمران خان نے ریحام خان سے 5 جنوری کو شادی کی تھی۔باجودیکہ قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھیں اور عمران خان اس کے حق میں نہیں تھے ۔ دوسری طرف ریحام گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں تھیں۔واضح رہے کہ کوئی دو ماہ پہلے عمران خان نے ریحام کی پی ٹی آئی کی کسی تقریب یا پروگرام میں شرکت پر پابندی لگادی تھی۔ چونکہ پی ٹی آئی کی کچھ تقاریب میں ریحام کی شرکت نے یہ تاثر پیدا کر دیا کہ شاید ریحام خان سیاست کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں اس لئے عمران خان ریحام کو پارٹی میں کوئی عہدہ دینے کے حق میں بھی نہیں تھے ۔واضح رہے اس سے پہلے عمران خان کی شادی جیمز گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈسمتھ سے ہوئی تھی۔ اس شادی کی وجہ سے بھی عمراں خان کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب 1990 کے وسط میں انہوں نے اپنا سیاسی کیریئرژروع کیا تھا۔ یہ شادی نو سال تک چلی تھی 2004 میں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔کہاجا تا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اور اہل خانہ ریحام سے عمران کی دوسری کی شادی سے لاعلم تھیں۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے حوالے سے پاک میڈیا نے خبر دی ہے کہ انہیں اپنے بھائی کی شادی کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ہوئی۔
 سابق کرکٹ کپتان سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے شادی کے نو(9) ماہ بعد اپنی دوسری بیوی ریحام کو بھی طلاق دیدی۔ریحام خان نے جو ان دنوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہیں، جہاں یہ ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب وہ لوگ میاں بیوی نہیں رہے اور اس حوالے سے طلاق کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں۔وہیں عمران خان نے بھی علاحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے درخواست ہے کہ ان کے نجی معاملات کا احترام کیا جائے ۔ عمران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ طلاق کا فیصلہ میرے اور ریحام خان کے خاندان کے لئے تکلیف دہ ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے ذاتی معاملے کا احترام کریں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے خبر دی تھی کہ عمران خان اور ریحام خان نے ہاہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا ہے ۔عمران خان نے ریحام خان سے 8جنوری کو شادی کی تھی یعنی رشتہ ازدواج کا یہ بندھن 9 ماہ 22 دن میں ٹوٹ گیا۔باجودیکہ قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھیں اور عمران خان اس کے حق میں نہیں تھے ۔
...


Advertisment

Advertisment