Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:31 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جوکو وچ میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں

 

انڈی مرے بھی آخری آٹھ میں،وینس ولیمز ٹورنامنٹ سے باہر

میامی، یکم اپریل (یو این آئی) گزشتہ چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی ہے لیکن خواتین سنگلز میں تین بار کی چیمپئن وینس ولیمز شکست کھاکرٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ نے اپنے خطاب کا دفاع کرتے ہوئے اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے یوکرین کے ایلیکساندر ڈولگوپولو کو 7۔6، 7۔5، 6۔0 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔ دوسرے سیٹ میں پیچھے ہونے کے بعد جوکووچ پر ایک وقت شکست کا خطرہ منڈلا رہا تھا لیکن انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے ڈولگوپولو کی سروس بریک کی اور دوسرا سیٹ جیت لیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووچ نے 27 میں سے 24 پوائنٹ جیتے اور یک طرفہ انداز میں سیٹ جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ اسپین کے ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔ فیرر نے فرانس کے جالس سمون کو شکست دے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے ۔جیت کے بعد جوکووچ نے کہا کہ میں ہارنے کے دہانے پر پہنچ چکا تھا لیکن میں نے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ بالآخر اپنے نام کر ہی لیا۔ ایسے میچ مجھے ذہنی طور پر مضبوط کرتے ہیں اور میرے اندر اعتماد جگاتے ہیں کہ میں آخری وقت تک ہار نہیں مانوں گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی ایک پیغام دیتے ہیں۔ چوتھے مقام پر فائز انگلینڈ کے اینڈی مرے نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو دلچسپ مقابلے میں 6۔4، 3۔6، 6۔3سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنا لی اور اسی کے ساتھ اپنے کیریئر کا 500واں میچ جیت لیا۔ یہ کارنامہ کرنے والے وہ انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے 46 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment