Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:33 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ ایوارڈ تقریب سے ناراض مصطفی کمال کا استعفیٰ

 

چمپئن ٹیم کو ٹرافی دینے کے حق سے محروم کئے جانے سے ناراض تھے آئی سی سی صدر

ڈھاکہ، یکم، اپریل (یو این آئی) عالمی کپ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں امپائرنگ پر سوال اٹھانے کے بعد خطابی مقابلے میں چمپئن ٹیم کو ٹرافی دینے کے حق سے محروم کیے جانے سے ناراض بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر مصطفی کمال نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔عالمی کپ فائنل میں آئی سی سی کے صدر ہونے کے باوجود چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کو میلبورن میں ٹرافی دینے کا موقع نہیں دیے جانے کے بعد سے مسٹر کمال کافی ناراض تھے ۔مسٹر کمال کی جگہ سابق ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ اور موجودہ آئی سی سی چیئرمین این شری نواسن نے فاتح آسٹریلیا کو ٹرافی دے کر نوازا تھا۔اگرچہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کرکٹ ادارہ کے صدر کو ہی یہ حق ہوتا ہے لیکن کمال کو اس سے محروم رکھا گیا جس کے بعد ہی اس معاملے پر گہری ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے استعفی کی دھمکی دی تھی۔اس سے پہلے مصطفی کمال نے عالمی کپ کے کوارٹرفائنل مقابلے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش میچ میں امپائروں کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھائے تھے ۔بنگلہ دیشی نژاد مسٹر کمال نے دنیا کے سب سے امیر کبیر بورڈ بی سی سی آئی پر عالمی ادارے میں دخل اندازی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے انڈین کرکٹ کونسل تک قرار دے دیا تھا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment