Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی ثانیہ ۔ہنگس کی جوڑی

 

میامی، یکم اپریل (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی جوڑی دار سوئٹزرلینڈ کی مارٹنا ہنگس کے ساتھ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔گزشتہ ماہ انڈین ویلس ٹینس ٹورنامنٹ میں خطاب جیتنے کے بعد میامی میں خطاب کے لیے کھیل رہی ہندوستانی کھلاڑی اور سوئٹزرلینڈ کی ہنگس کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے کوارٹرفائنل مقابلے میں بہنوں کی جوڑی اناستاسیا اور ارینا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3، 6۔4 سے شکست دی ۔ہند۔سوئس جوڑی نے مارچ میں انڈین ویلس ٹورنامنٹ میں پہلی بار ایک ساتھ جوڑی بنا کر میچ کھیلا تھا اور خواتین ڈبلز کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔ ٹینس میں دنیا کی بڑی کھلاڑی ہنگس نے کریئر میں خواتین ڈبلز میں نو اور مخلوط ڈبلز میں دو گرینڈ سلیم جیتے ہیں جبکہ ثانیہ نے تین مخلوط ڈبلز گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ثانیہ اور ہنگس کا آخری چار میں ہنگری کی ٹمیا بابوس اور فرانس کی کرسٹینا ملادینووک کی ساتویں سیڈ جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment