Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2015

 

جوکووچ اور ولیمز بہنیں کوارٹر فائنل میں داخل

میامی، 31 مارچ (یو این آئی) دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ نے میامی اوپن میں اپنے خطاب کے دفاع کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مرد سنگلز کے آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے جبکہ نمبر ایک سرینا ولیمز اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمز نے خواتین سنگلز کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ٹاپ سیڈ جوکووچ نے بلجیم کے اسٹیو ڈارسس کو مسلسل سیٹوں میں 6۔0 ،7۔5 سے شکست دے کر جیت درج کی۔اس کے علاوہ جاپان کے کءي نشکوری، کینیڈا کے ملوس راونک اور امریکہ کے جان اسنر نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے ۔انڈین ویلز چمپئن سربیا کھلاڑی کا چوتھے راؤنڈ میں الیگزینڈر ڈولگوپولوو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے برازیل کے تھامس بلچي کو مسلسل سیٹوں میں 7۔5 ،6۔4 سے شکست دی۔خواتین سنگلز میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا نے 24 ویں سیڈ روس کی سویتلانا کزنتسووا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔2 ،6۔3 سے شکست دی۔ایک اور میچ میں سرینا کی بڑی بہن وینس نے بھی اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور سابق نمبر ایک کیرولین ووزنیاکي کو 6۔3 ،7۔6 سے شکست دی۔ جوکووچ میامی میں پانچویں خطاب کیلئے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے ڈارسس کے خلاف پہلے سیٹ کو صرف 26 منٹ میں نمٹا دیا۔اگرچہ دوسرے سیٹ میں انہیں کچھ جدوجہد کرنا پڑی اور ڈارسس نے 5۔4 سے برتری بنائی۔لیکن پھر سربیائی کھلاڑی نے ڈارسس کی سروس بریک کر کے سیٹ اور مقابلہ اپنے نام کر لیا۔جوکووچ نے میچ کے بعد کہا کہ میں صحیح وقت پر واپسی کے قابل رھالیکن ڈارسس نے مجھے سخت چیلنج دیا۔چوتھی سیڈ نشکوري نے سربیا کے وکٹر ٹرویکي کو 63 منٹ میں 6۔2 ،6۔2 سے شکست دی۔ ٹرویکي کو میچ کے دوران علاج کے لیے وقت لینا پڑا اور جاپانی کھلاڑی کے خلاف کھیل نہیں سکے ۔ نشکوري نے چھ میں سے پانچ بریک پوائنٹس لئے ۔کینیڈین کھلاڑی راونک نے 31 ویں سیڈ فرانس کے جرمي چارڈي کو تین سیٹوں کے سخت جدوجہد میں 6۔1 ،5۔7 ،7۔6 سے شکست دی۔چارڈي نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی کوشش کرکے راونک کی سروس بریک کی لیکن تیسرے سیٹ میں وہ غلطی کر بیٹھے ۔22 ویں سیڈ اسنر نے نویں سیڈ بلغاریہ کے گرگور دمتروو کو 7۔6 ،6۔2 سے جیت درج کی جبکہ 18 ویں سیڈ ڈیوڈ گوفن نے پولینڈ کے جرجي جاکووچ کو 6۔4 ،6۔3 سے شکست دی۔چھٹی سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے چیک جمہوریہ کے لوکاس روسول کو 6۔4 ،7۔5 سے شکست دی۔خواتین میں سرینا نے کزنتسووا کے خلاف اپنی جیت کے ریکارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے جیت درج کی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ نو مقابلوں میں سرینا نے سات بار جیت درج کی ہے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment