Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:34 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کیریبین دورہ کیلئے تیار آسٹریلیائی ٹیم :مارش

 

ملبورن، 31 مارچ (یو این آئی) پانچویں مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی آسٹریلیائی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ہونے والی دو ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہے جس کے ذریعے وہ ایشز سیریز کے لیے خود کو مضبوط کرے گی۔اتوار کو عالمی کپ فائنل میں مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچویں بار عالمی کپ خطاب اپنے نام کرنے والی آسٹریلیا آئندہ جون اور جولائی کے مہینے میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس کے لیے سلیکٹرز نے 17رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔چیف سلیکٹر روڈ مارش نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے لیے حتمی الیون کا انتخاب کرنا آسان بات نہیں ہے ۔مارش نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم دونوں ٹیسٹ میچ جیتیں اور اسکے لیے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔اگرچہ میں نے ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن سے بات نہیں کی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان کا بھی یہی خیال ہو گا۔سب سے اچھا ہوگا کہ ہم ویسٹ انڈیز سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ میں بھی تینوں ٹیسٹ میچ جیت کر واپس آئیں۔مارش نے کہاکہ گھریلو میدان پر ہماری ٹیم بہت مضبوط رہتی ہے لیکن ہم نے گزشتہ سالوں کے دوران دیکھا ہے کہ اپنے ملک سے باہر کے میدان پر اتنی بہتر کارکردگی نہیں کر پاتی ہے ، خاص طور پر انگلینڈ میں۔ہمارے پاس اس بار بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں جو ٹاپ آرڈر میں ٹیم کو مضبوط آغاز دے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ بھی نوجوان کرکٹروں کو ملے گا۔مارش نے بتایا کہ نائب کپتان اسٹیون اسمتھ کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے بھیجا جائے گا۔ آل راؤنڈر جیمزفاکنر یا گلین میکسویل کی جگہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف زبردست مظاہرہ کرنے والے جوش ہیزل وڈ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تیز گیند باز مشیل اسٹارک کے ساتھ ساتھ مشیل جانسن اور پیٹر سڈل کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے ۔آسٹریلیا نے آئندہ جون اور جولائی میں ہونے والے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لئے اپنی 17 رکنی ٹیم میں فواد احمد، ایڈم ووگس اور نئے چہرے پیٹر نیول کو مقام دیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی پھر اس کے بعد جولائی میں انگلینڈ کے ساتھ ایشز سیریز کھیلے گی۔اس دورے کے لئے ٹیم میں شامل لیگ اسپنر فواد احمد اور بلے باز ایڈم ووگس کا شاندار گھریلو ریکارڈ رہا ہے اور انھوں نے شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں بالترتیب ترین وکٹ اور سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔وہیں نیو ساؤتھ ویلز کے وکٹ کیپر بلے باز پیٹر نیول کو پہلی بار آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔انہوں نے فروری میں تسمانیا کے خلاف 235 رنزکی اننگز کھیلی تھی اور اب وہ ٹیم میں 37 سالہ بریڈ ہیڈن کے متبادل کے طور پر موجود رہیں گے ۔آسٹریلیا کی 17 رکنی ٹیم اس طرح ہے :کرس راجرز، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، مائیکل کلارک (کپتان)، شین واٹسن، ایڈم ووگس، شان مارش، مچل مارش، بریڈ ہیڈن، ریان ہیرس، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، پیٹر نیول، پیٹر سڈل، مچل جانسن، ناتھن لیون، فواد احمد

 

 

...


Advertisment

Advertisment