Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ریتو رانی کوخاتون ہاکی ٹیم کی کمان

 

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے نیوزی لینڈ میں 11 سے 19 اپریل تک ہونے والی ھاک بے کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی ہندستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی کمان مڈفیلڈر ریتو رانی کو سونپی گئی ہے ۔ہندوستان 11 اپریل کو چین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ڈفینڈر دیپکا کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ہندستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے علاوہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، جاپان، کوریا اور امریکہ بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ٹیم ڈائریکٹر رولینٹ اولٹمنس کی نگرانی میں ٹیم نے سخت پریکٹس کی ہے جس کے بعد پوری ٹیم کی نظریں بلجیم میں ہونے والے ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل پر ہوں گی۔اس بارے میں کپتان ریتو نے کہاکہ دہلی میں منعقد ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 میں ملی خطابی جیت سے ٹیم مکمل طور پر اعتماد سے بھری ہوئی ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ ٹورنامنٹ آسان نہیں ہے کیونکہ دنیا کی ٹاپ ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں لیکن ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مثبت ہوکر کھیلنے اتریں۔ہم نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سخت مشق کی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنی منصوبہ بندی کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور ہر پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر سکیں۔ اولٹمنس نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ ٹیم کے اعتماد میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے اور وہ ہر مقابلے کے ساتھ اپنی کارکردگی کو بہتر کر رہی ہیں۔آئندہ ٹورنامنٹ میں ہم ٹاپ ٹیموں کے ساتھ کھیلیں گے اور ہمارا مقصد ہے کہ اپنے بنیادی منصوبہ بندی سے کھیلیں اور میدان پر زیادہ تجربے نہ کریں۔ ٹیم اس طرح ہے : ۔گو ل کیپر:سویتا، رجنی ایتمارپ۔ ڈفینڈر:دیپ گریس اکا، دیپکا، سنیتا لاکڑا، سوشیلا چانو، ایم این پونما، مونیکا۔ مڈفیلڈر: ریتو رانی (کپتان)، نمتا ٹوپو، للما منز، للی چانو، نوجوت کور، سوندریا یدالا۔فارورڈ:وندنا کٹاریا، رانی، پونم رانی، انورادھا تھوکچوم ۔

 

...


Advertisment

Advertisment