Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی سی سی ورلڈ کپ الیون کا انتخاب،میک کولم کپتان

 

ٹیم میں ہندوپاک کاکوئی کھلاڑی نہیں،ایشیاء سے صرف کمارسنگاکارامنتخب
دبئی30مارچ(آئی این ایس انڈیا) آئی سی سی کی ورلڈ کپ الیون میں کسی ہندوستانی کو جگہ نہیں مل سکی ہے جبکہ برینڈن میک کولم کی قیادت والی اس ٹیم میں چمپئن آسٹریلیا کن بجائے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا دبدبہ ہے ۔آئی سی سی کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے 5 کھلاڑی شامل ہیں جسے فائنل میں آسٹریلیا نے 7 وکٹ سے ہرا یا تھا۔ ہندوستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھاکر باہر ہو گیا تھا۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ کولم کو اس کی جارحانہ اور قائل کپتانی کیلئے اس ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا۔انہوں نے 9 میچوں میں 188.50 کے اسٹرائک ریٹ سے 328رن بھی بنائے۔اس ٹیم کو ماہرین کے ایک پینل نے ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا۔میک کولم کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، مارٹن گپٹل، ڈینل ویٹوری بھی ٹیم میں ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ اور مشیل اسٹارک کواس میں جگہ ملی ہے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرس اور مورنی مورکل کے علاوہ سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔6 میچوں میں 433رنزبنانے والے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر 12ویں کھلاڑی ہیں۔
پینل کے صدر رہے آئی سی سی جنرل منیجرجیوف الارڈس نے کہا کہ ہندوستانی فاسٹ بالر امیش یادو، محمد سمیع اور آف اسپنرآراشون انتخاب کی دوڑ میں تھے۔ الارڈس نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب کافی مشکل تھا،انتخاب کے وقت کئی دوسرے کھلاڑیوں کے نام پر بھی غور کیا گیا،ان میں بلے بازمحمود اللہ(بنگلہ دیش)، شیمن انور(متحدہ عرب امارات)، فاسٹ بولرامیش یادواورمحمدسمیع (ہندوستان)، وہاب ریاض(پاکستان)، اسپنر عمران طاہر(جنوبی افریقہ)اور آر اشون(ہندوستان )شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ٹورنامنٹ کے دوران کئی کھلاڑیوں نے اتنا زبردست مظاہرہ کیا اور سب کو ٹیم میں جگہ دے پانا ممکن نہیں تھا۔ پینل نے اپنی طرف سے سب سے متوازن ٹیم منتخب کی ہے جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی ٹیم بلے بازی آرڈر کے مطابق مارٹن گپٹل(نیوزی لینڈ)، برینڈن میک کولم(نیوزی لینڈ، کپتان)، کمار سنگاکارا (سری لنکا، وکٹ کیپر)، اسٹیو اسمتھ (آسٹریلیا)، اے بی ڈولیرس(جنوبی افریقہ)، گلین میکسویل(آسٹریلیا)، کوری اینڈرسن(نیوزی لینڈ)، ڈینل ویٹوری (نیوزی لینڈ)،مشیل اسٹارک(آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ(نیوزی لینڈ)، مورنی مورکل(جنوبی افریقہ)اور برینڈن ٹیلر(زمبابوے، 12ویں کھلاڑی)۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment