Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا نے عالمی چمپئن ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھے


میلبورن30مارچ(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی سر زمین پر عالمی کپ جیتنے والی ٹیم اور خطاب کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سے رخصت لینے والے کپتان مائیکل کلارک کی جم کر تعریف کی ہے۔ملک بھر کے اخبارات نے پہلے صفحے پر ٹیم کی جیت کی خبر کوچھاپا ہے۔’’دی آسٹریلین‘‘اخبار نے کہا کہ آسٹریلیا نے پانچواں ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کیا۔اخبار نے لکھا کہ فائنل میں فتح کیلئے نہ تو پسینہ بہانا پڑا اور نہ ہی کسی کی دل کی دھڑکنیں تھمیں۔مائیکل کلارک کی ٹیم نے ایم سی جی پر نیوزی لینڈکوآسانی سے شکست دی جس طرح سیمی فائنل میں ہندوستان کو اور کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔سڈنی ڈیلی ٹیلی گراف نے کلارک کی الوداعی پر فوکس کیا جنہوں نے خطاب جیتنے کے بعد ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔اس نے پہلے صفحے پر لکھا کہ پریوں کی کہانی جیسی الوداعی،آسٹریلیا عالمی چمپئن بنا۔اس نے آگے لکھا کہ خطاب جیت کر کلارک کو اپنے ون ڈے کیریئر کا پریوں کی طرح اختتام کرنے کا موقع ملا۔نومبر میں یہ ناممکن لگ رہا تھا جب ہیمسٹرنگ چوٹ نے اسے پھردھوکہ دیا اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی کپتانی کا کوئی امکان نہیں لگ رہا تھا۔کلارک نے یہ جیت اپنے آنجہانی ساتھی کھلاڑی فل ہیوز وقف کی۔کرکٹ مصنف رچرڈ ہاڈس نے کہا کہ کوئی کامیابی فلیپ ہیوز کی المناک موت کی دردناک یادوں کو مٹا نہیں سکتی،اتنے درد کو جھیلنے کے باوجود ملی یہ جیت آسٹریلیا کے تجربہ، قابلیت اور صبر کی مثال دیتی ہے۔’’دی ا یج‘‘اخبار نے کہا کہ ٹیم تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے لیکن ا سٹیو سمتھ کے طور پر اس کے پاس قابل کپتان ہوگا ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment