Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:22 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پاکستان کے خلاف کارکردگی ونڈے کی میری سب سے اہم اننگ:واٹسن

 

میلبورن30مارچ(آئی این ایس انڈیا) آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے آج کہا کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے خلاف 64رنز کی ناٹ آؤٹ اننگزان ون ڈے کیریئر کی سب سے اہم اننگز ہے اور وہ خوش قسمت رہے کہ وہاب ریاض کی خطرناک گیند بازی کے سامنے ٹک سکے۔واٹسن نے شہر کے فیڈریشن اسکوائر پر ٹیم کی جیت کے جشن کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں نے اس بارے میں بہت سوچا،میں خوش قسمت رہا کہ اس اسپیل میں ٹکا رہ سکا،یہ میرے ون ڈے کیریئر کی سب سے اہم اننگز تھی۔واٹسن دو بار ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کی خوشی ہے جو دوسرے بچے کی پیدائش کے موقع پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی میرا دوسرا بچہ نہیں ہوا ہے لیکن یہ احساس اسی طرح کا ہے،پہلی بار ویسٹ انڈیز میں جیت خاص تھی لیکن اپنے گھریلو ناظرین کے سامنے جیتنا خواب سچ ہونے جیسا ہے،میں خوش قسمت ہوں کہ ایسے وقت میں پیدا ہوا کہ اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ کھیل سکا۔انہوں نے ٹیم کے تیز گیند بازوں کی تعریف کی جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز کارکردگی ۔2007کا بالنگ اٹیک بھی اچھا تھا لیکن جس طرح سے ان گیند بازوں نے حکمت عملی پر عمل کیا، وہ حیرت انگیز ہے۔
واٹسن نے کہا کہ مشیل جانسن، مچل سٹارک اور جوش ہیزل و وڈ نے ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا،ہم نے ہندوستان اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف اپنی حکمت عملی پر اچھا عمل کیا۔انہوں نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے مشیل ا سٹارک کی خاص طور پر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اسٹارک کے پاس رفتار اور سوئنگ ہے، اس نے آخری اوورز میں دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی قابلیت سے پریشان کیا ہے،اتنے نوجوان کھلاڑی کی اتنا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں ان کو وقفے کی ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا کہ نہیں، میں ٹھیک ہوں،ہم نے ورلڈ کپ میں 6 ہفتے میں صرف9 میچ کھیلے ہیں جبکہ عام طور پر ہم تین ہفتے میں 9 میچ کھیلتے ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment