Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:10 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

فائنل میں شکست کے باوجود ٹیم پر فخر محسوس کر رہا ہے نیوزی لینڈ

 

ویلنگٹن30مارچ(آئی این ایس انڈیا)ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کو کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے جس نے ٹورنامنٹ میں مسلسل 8جیت درج کی۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے اپنے پہلے پانچ صفحہ پر صرف کرکٹ کی خبریں شائع کی ہے۔گزشتہ کئی سال سے ٹیم کی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پانے اور مایوس کن نتائج کے عادی ہو چکے نیوزی لینڈ کے کرکٹ کیلئے یہ کامیابی خوشگوار رہی۔اس کے باوجود آسٹریلیا سے کسی بھی کھیل میں ہار ان کیلئے پچانا مشکل ہوتا ہے۔فائنل میں موجود رہے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم اس نتیجے کی امید نہیں کر رہے تھے لیکن گزشتہ6 ہفتوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ ٹیم جب کل آکلینڈ پہنچے گی تو اس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

 

...


Advertisment

Advertisment