Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:37 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مقبول عالمی کپ ٹورنامنٹ :آئی سی سی


میلبورن، 28مارچ (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ موجودہ عالمی کپ ٹورنامنٹ کرکٹ تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ مقبول ٹورنامنٹ رہا ہے ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہاکہ موجودہ عالمی کپ ٹورنامنٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ رہا۔پوری دنیا بھر سے کرکٹ کے شائقین اور ٹیم کے حامیوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آکر اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کرکٹ سے لطف اٹھایا۔سب سے زیادہ ناظرین کے آنے کا ریکارڈ بھی اسی ٹورنامنٹ میں رہا۔رچرڈسن نے کہاکہ دنیا کی ٹاپ 14ٹیموں کے موجودہ ٹاپ کھلاڑیوں کے ہونے سے یہ ٹورنامنٹ خاص رہا۔ہمیں بہت خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ۔اب یہ ختم ہونے کے قریب ہے لیکن میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار نبھایا۔پوری دنیا سے کرکٹ شائقین میزبان ملک آئے ۔میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ حامیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہی ٹورنامنٹ ہے جس میں ایک میچ کے دوران 86ہزار سے زیادہ ناظرین اپنی اپنی ٹیموں کو حمایت دینے کے لیے آئے جو ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ رہا۔انہی اعداد و شمار سے عالمی کپ کی کامیابی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈ بنا کر بھی اس ٹورنامنٹ کو تاریخی بنا دیا۔رچرڈسن نے بتایا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ابھی تک دو بار ڈبل سنچری، 38سنچری اور سات بار 150سے زائد کا انفرادی اسکور بنایا گیا۔اس کے علاوہ گیند بازوں نے زبردست مظاہرہ کیا اور 28 بار میچ میں کسی ایک کھلاڑی نے چار وکٹ لیے ۔ساتھ ہی دو بار ہیٹ ٹرک بھی اسی ٹورنامنٹ میں کی گئی۔انہوں نے میڈیا کے تعاون کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس تاریخی ٹورنامنٹ کو قریب 1400میڈیا نے کور کیا اور اس کی جھلکیاں پورے دنیا بھر میں پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیو ں نے بھی اپنی طرف سے ٹورنامنٹ کو خاص بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رچرڈسن نے کہاکہ اب انتظار ہے 29مارچ کو ہونے والے فائنل مقابلے کا۔پوری امید ہے کہ 2019میں ہونے والا ورلڈ کپ کا اگلا سیزن اس سے بھی خاص رہے اور پوری دنیا بھر کے لوگوں کی حمایت ہمیں ملے ۔عالمی کپ کی دونوں مشترکہ میزبان ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اتوار کو میلبورن کے میدان پر ورلڈ کپ کے خطابی مقابلے میں پہلی بار آمنے سامنے ھوں گی۔

...


Advertisment

Advertisment