Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:42 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ فائنل کے بعد ون ڈے کرکٹ سے کلارک کی وداعی


میلبورن، 28 مارچ (یو این آئی) آسٹریلوی کپتان اور اپنی ٹیم کے سب سے تجربہ کار مائیکل کلارک نے تمام قیاس آرائیوں پر قدغن لگاتے ہوئے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے عالمی کپ خطابی مقابلے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے صرف ایک دن پہلے کلارک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہاکہ کل میرا آخری ون ڈے مقابلہ ہوگا۔اس کے بعد میں ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہوں گا۔آسٹریلیا کے میلبورن میدان پر 33 سالہ آسٹریلوی کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں کہاکہ میں نے کبھی بھی اس بات سے منکر ہونے کی کوشش نہیں کی کہ ٹیسٹ کرکٹ اس کھیل کا سب سے مشکل فارمیٹ ہے ۔مجھے اس بات سے برا بھی نہیں لگتا جب میں ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں ایسا کہتا ہوں۔مجھے چیلنج پسند ہیں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ٹیسٹ کپتان رہتے ہوئے بھی میں اپنی ٹیم کیلئے اچھا کر سکتا ہوں۔کلارک نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوران 244 میچ کھیلے ہیں جن میں 44.42 کی اوسط سے 7907 رن بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آسٹریلیا جیسی عالمی فاتح ٹیم کا حصہ بن سکا اور کپتان کی ذمہ داری سنبھالنے کا مجھے موقع ملا۔میں نے ہمیشہ سے یہی خواب دیکھا تھا کہ میں آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹ کھیل سکوں۔کنگارو ٹیم کے کپتان کلارک نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں چار بار کی عالمی کپ فاتح ٹیم آسٹریلیا کا کپتان بن سکوں گا۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہ ذمہ داری سنبھالنے کا موقع مل سکا۔یہ سچ مچ خواب جیسا تھا جو پورا ہوا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ فیصلہ لینے میں بہت مشکل ہوئی اور اپنی زندگی کے دوران مجھے کبھی بھی اس طرح نیند نہیں آئی جیسی کل رات میں کروٹیں بدلتا رہا۔جب میں بلے بازی کرنے اتروں گا تو کوشش کروں گا کہ میں کھیل کے دوران اپنا صبر بنائے رکھوں۔اگر ہم جیت درج کرتے ہیں تو سچ مچ میرے لیے یہ سب سے خاص دن ہوگا۔چار بار کی عالمی کپ فاتح اور ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبان آسٹریلیا اتوار کو میلبورن کے میدان پر خطابی مقابلے میں مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔

...


Advertisment

Advertisment