Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کے دورے کیلئے بہت پرجوش ہوں : فیڈرر

 

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل ) کے لیے ہندستان کے دورے پر آنے کے لئے پرجوش ہیں ۔ 17 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن فیڈرر آئی پی ٹی ایل کے لیے چھ سے آٹھ دسمبر تک دہلی میں رہیں گے۔فیڈرر نے کہا کہ میرے لیے ہندستان جانے کا مطلب ہے جنوبی امریکہ جانا۔ میں وہاں اپنے کیریئر کے ابتدائی برسوں میں ایسا ہی محسوس کرتا تھا۔ میں بہت وقت سے وہاں جانے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن اب آخر کار مجھے اس کا موقع مل رہا ہے ۔ پہلے بھی ہندستان کے دورے پر آ چکے فیڈرر نے ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آخری بار ہندستان میں چنئی اور پڈو چیری کے دورے پر راحت کاری کے سلسلے میں آیا تھا۔ میری بیوی مر ا بھی اس وقت میرے ساتھ موجود تھیں۔ میرے من میں ہندستان کی منفرد یادیں اب بھی تازہ ہیں ۔ فیڈرر نے کہا کہ ہندستان بہت ہی الگ ملک ہے اور جنوبی ہندستان شمال سے بالکل مختلف ہے، زبان، کھانا پینا اور ثقافت کے لحاظ سے ایک دم مختلف ہے۔ میرے لیے ایک بار میں پورا ملک دیکھنا تو ممکن نہیں ہے۔ لیکن میں جب بھی دنیا میں کسی ہندستانی سے ملتا ہوں تو وہ ہمیشہ اپنے ملک کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ آپ کے دماغ میں اپنے ملک کے لیے کتنا احترام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب تھا۔ لیکن میرا ہندستان کا دورہ ٹینس سے بہت زیادہ ہوتا ہے، یہی ہندستان ہے۔ میرا سال پہلے ہی کافی مصروف رہا تھا اور ایسے میں مجھے آئی پی ٹی ایل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ میں دہلی میں کھیلوں گا اور پھر مشق کروں گا۔ اس کے بعد مجھے اسٹینسلاس واورینکا کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنا ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment