Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ اٹیک کا ہوگا اہم کردار:ساؤتھی

 

میلبورن، 27 مارچ (یو این آئی) عالمی کپ فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے والی نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤدی کا خیال ہے کہ چار مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کے سامنے ان کی ٹیم کا اٹیک اہم کردار نبھائے گا۔عالمی کپ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ سہ میزبان آسٹریلیا سے اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔کیوی ٹیم کے سامنے جہاں چار بار کی چیمپئن ہوگی تو وہی گھریلو زمین پر نہیں کھیلنے کا دباؤ بھی رہے گا۔لیکن ٹورنامنٹ میں غیر مفتوح رہی نیوزی لینڈ ٹیم اس وقت پورے اعتماد سے بھری ہے اور اسے امید ہے کہ ٹیم سخت مقابلہ کرے گی۔ساؤدی نے جمعہ کو یہاں فائنل سے پہلے پریکٹس کے دوران کہا کہ میلبورن پر تھوڑی سوئنگ اچھی ہوگی۔لیکن ایسا ہمارے ساتھ ہر میچ میں نہیں ھے ہوتا ہے اسلیے ہمیں ہر صورت حال میں وکٹ لینا آتا ہے ۔ہمارے گیند بازی اٹیک کی یہی خاصیت ہے ۔اگر یہ تھوڑا بھی سوئنگ کرتی ہے تو ہمارا اٹیک اور خطرناک ہو جائے گا۔نیوزی لینڈ میں تمام میچ کھیلنے کے بعد اچانک آسٹریلیا میں فائنل کیلئے پہنچی کیوی ٹیم کے حالات کے سازگار ڈھالنے کے بارے میں ساؤدی نے کہا کہ ہماری طاقت یہی ہے کہ ہم حالات کے ساتھ جلد ہی خود کو ڈھال لیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کچھ مختلف ہے اور وہاں کے تمام گراؤنڈ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ ہم جہاں بھی کھیلنے جاتے ہیں اس کے مطابق کارکردگی کو ڈھال لیتے ہیں اور یہاں بھی ایسا ہی ہے ۔ساؤدی نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف دیکھتے ہیں تو اس کے مطابق خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کیوی بولر ساؤدی کو اگرچہ میلبورن میں کھیلنے کا تجربہ ہے لیکن ٹرینٹ بولٹ کیلئے یہ نیا تجربہ ہوگا۔بولٹ نے ایڈن پارک میں گروپ مرحلے میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا تھا اور اس بار بھی ان سے اسی کارکردگی کو دہرانے کی امید ہے ۔اگرچہ ورلڈ کپ سے پہلے بولٹ کیوی ٹیم میں مسلسل نہیں رہے اور ٹورنامنٹ سے پہلے صرف 16 ون ڈے ہی کھیلے تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment