Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: کرو

 

نئی دہلی27مارچ(آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے کہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانا ہے تو بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا اور یہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذبات سے بھرا مقابلہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے تمام آٹھ مقابلے جیت کر اتوار کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنائی ہے لیکن اس نے تمام میچ گھریلو میدان پر جیتے ہیں اور ایسے میں آسٹریلیا میں ہونے والے فائنل میں برینڈن میک کولم کی قیادت والی ٹیم کا اصل امتحان ہوگا۔کرو کا خیال ہے کہ یقینی طور پر میچ میں آسٹریلیا سخت چیلنج ہوگا۔کرو نے ورلڈ کپ فائنل سے پہلے دئے انٹرویو میں کہا کہ اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ،کوئی ایم سی جی پر نہیں کھیلا ہے، شاید صرف ڈینل ویٹوری اور برینڈن میک کولم کھیلے ہیں، مجھے یقین نہیں ہے لیکن انہیں اپنے وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہوگا اور وہ اپنا کھیل اسی طرح کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میدان زیادہ فرق پیدا کریں گے لیکن آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے پر یقینی طور پر جذبات کا سیلاب امڈے گا۔نیوزی لینڈ نے لیگ مرحلے میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میں دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرا یا تھا لیکن کرو کو لگتا ہے کہ مائیکل کلارک کی قیادت والی ٹیم کو ہرانا مشکل ہوگا۔یہ دونوں ٹیموں کے تیز گیند بازوں کے درمیان کی بھی جنگ ہوگی جب ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 21وکٹ چٹکانے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا سامنا آسٹریلیا کے مشل اسٹارک(20وکٹ)، مشیل جانسن اور جوش ہیزل و وڈ جیسے تیز گیند بازوں سے ہوگا۔کرو کو نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کی صلاحیت پر کافی بھروسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز سوئنگ کے ساتھ تیز گیند بازی کے شعبہ میں نیوزی لینڈ کے پاس کہیں زیادہ مہارت ہے،دونوں ٹیموں میں ڈینل ویٹوری اور گلین میکسویل جیسے اسپنروں کی موجودگی کے باوجود کرو کو نہیں لگتا ہے کہ ایم سی جی پر ا سپن زیادہ کردار نبھائے گی۔کرو نے ون ڈے کے کپتانوں میں ہندوستانی کپتان مہندرسنگھ دھونی سے بہتر برینڈن میک کولم کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں میک کولم کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ وہ کپتانی کا نیا طرز لایا،اس کی کپتانی بالکل مختلف ہے،دھونی نے مسلسل اچھا کیا ہے، وہ کافی ہوشیار کپتان ہے،دباؤ میں کافی اچھا کرتا ہے اور شاندار کھلاڑی ہے۔کرو نے کہا کہ لیکن برینڈن مختلف انداز سے کام کرتا ہے،وہ اچھی بلے بازی کرتا ہے،وہ سخت جواب دینے والا کپتان ہے،اس میں نیا پن ہے اس لئے میں دھونی کے مقابلے میں اس کی حمایت کروں گا لیکن کافی زیادہ فرق سے نہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment