Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ٹیم انڈیا پر فخر ہے :بی سی سی آئی

 

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا سے عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ میں ہارنے والی ٹیم انڈیا کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطاب بچانے کے لئے دھونی بریگیڈ کی شاندار کارکردگی اور کھیل پر ہمیں فخر ہے ۔بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا نے کہا کہ میں پوری ہندستانی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں کھیل جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے واقعی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور کروڑوں کرکٹ شائقین کی سامان تفریح فراہم کیا۔سیمی فائنل میں ملی شکست پر دکھی ہونے کی بجائے ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ اگلی نسل کے کھلاڑیوں نے ہندوستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وہیں بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ میں سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لئے سڈنی میں ہی تھا اور ٹیم انڈیا نے اپنی کارکردگی سے شائقین کو جیسا بھرپورسامان تفریح فراہم کیا وہ قابل حیرت تھا۔ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے دنیا بھر کے شائقین اور خاص طور پر اسٹیڈیم میں آئے حامیوں کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انوراگ نے کہا کہ بی سی سی آئی ہندوستانی ٹیم کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتی ہے اور ساتھ ہی کرکٹ کے اقدار کو زندہ رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ٹیم کو مبارکباد بھی دیتی ہے ۔دفاعی چمپئن ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ 95 رنز سے گنوانے کے بعد سے ہی مسلسل تنقید کر شکار ہو رہی ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment