Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اگر ڈیرل ہیئر نے پھر تبصرہ کیا تو قانون کا سہارا لوں گا:ہربھجن سنگھ

 

نئی دہلی16اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) ہربھجن سنگھ نے متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ آسٹریلوی امپائر اشتعال انگیز تبصرہ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا جاری رکھتا ہے تو انہیں ایسا کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔ہیئر نے کہا کہ مشتبہ ایکشن والے نوجوانوں نے اسے اپنا آئڈیل بنا رکھا ہے ۔اس تبصرہ سے ناراض ہربھجن نے کہا کہ میرے پاس ڈیرل ہیئر کی بکواس کے لئے کوئی وقت نہیں ہے وہ کون ہے، کیا وہ آئی سی سی سے بڑا ہے؟ لیکن اگر وہ ایسے تبصرے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے یا بطور بین الاقوامی کرکٹر میری ساکھ کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو میں بی سی سی آئی سے بات کروں گا اور ہیئر کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ایک آسٹریلیائی مقامی اخبار کو دیئے حالیہ انٹرویو میں ہیئر نے کہا کہ میں نے 90کی دہائی کے آخر میں کہا تھا کہ اگر اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا تو آپ کے پاس متنازع بالروں کی نسلیں ہوں گی اور اب آپ کے پاس ہیں۔وہ ہربھجن سنگھ ، ثقلین مشتاق اور مرلی دھرن کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب سے ہربھجن کا کریئر شروع ہوا ہے ان کے اور آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ کشیدگی رہی ہے۔ ہربھجن نے ہیئر کے تبصرے کے بارے کہا کہ وہ ہر چیز کو ایک ہی ترازو میں تولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سے چار بین الاقوامی گیندبازوں کا ایکشن مشکوک پائے جانے سے ہیئر کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ ہر کسی کو ایک ہی نظر سے دیکھیں ۔جن کے ایکشن میں مسئلہ ہے وہ اسے بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ہندوستان کے لیے 413ٹیسٹ اور 259ون ڈے وکٹیں چٹکانے والے ہربھجن نے کہا کہ ویسے میں نے 2005میں بی فوسٹر کے تحت آسٹریلیا کے پرتھ میں اور 1999میں فریڈ ٹٹمس کے تحت بایو میکینک ٹیسٹ کرایا تھا۔آئی سی سی کے پاس میری ساری رپورٹ ہے پھر بھی اس کے سابق امپائر نے میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔مجھے یہاں تک پہنچنے کے لئے 14سال تک سخت محنت کرنی پڑی ہے اور کوئی اسے خراب نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دوسر اکے عمل میں کامیاب رہنے والوں میں شامل ہو کر فخر محسوس کرتے ہیں۔آسٹریلیا کے دورے کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش میں لگے 34سالہ ہربھجن نے کہا کہ ثقلین مشتاق نے دوسرا دریافت کیا اور میں نے اس فن میں مہارت حاصل کی۔اگر کوئی گیند باز جائز حد میں دوسرا نہیں کر پاتا تو یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔

...


Advertisment

Advertisment