Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

این آر ایس سی ہال کے طلباء نے انٹر ہال فٹ بال کا خطاب جیتا

 

فہمیدہ پروین
علی گڑھ26؍مارچ:(ایس ٹی بیورو ) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے این آر ایس سی ہال کے طلباء نے یونیورسٹی گیمس کمیٹی کے ز یرِ اہتمام منعقدہ انٹر ہال مقابلوں میں اپنا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر ہال فٹ بال کے فاتح کا خطاب بھی حاصل کرلیا ہے۔ این آر ایس سی کی ٹیم نے مسلسل آٹھ مقابلوں میں اپنی فتح درج کرائی ہے۔این آر ایس سی ہال اور ایم ایم ہال کے درمیان کے درمیان ہوئے ا س دلچسپ فائنل مقابلے میں این آر ایس سی کی ٹیم نے ایم ایم ہال کو3-0سے شکست دی۔ این آر ایس سی کی جانب سے سلیمان نے دو گول اور جواد خاں نے ایک گول کیا۔حالانکہ ایم ایم ہال کی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع حاصل ہوئے لیکن ان کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کے ریفری ارمان علی، شاکر اور عتیق احمد رہے۔تقسیمِ انعامات کی تقریب کے مہمانِ خصوصی شعبۂ قانون کے پروفیسر جاوید طالب نے فاتح و نائب فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال میں اے ایم یو کا اپنا منفرد مقام رہا ہے اور توقع ہے کہ یہاں کے طلبأ پھر سے اسی تاریخ کو دہرائیں گے۔گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایم شعیب ظہیر نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر فٹبال کلب کے انچارج سابق اولمپک کھلاڑی سید شاہد حکیم، این آر ایس سی ہال کے پرووسٹ اجے بساریہ،ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سکریٹری فٹبال کپتان اعجاز اشرف، فٹ بال کوچ طفیل الرحمن، ارشد محمود، انیس الرحمن، شہاب خاں، حامد علی اور توفیق احمد خاں بھی موجود تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment