Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہمارے لئے یہ ایک مشکل ہدف تھا:دھونی

 

سڈنی، 26 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا کے ہاتھوں ملی شکست کے ساتھ دفاعی چمپئن ہندوستان کا عالمی کپ میں خطاب بچانے کا خواب ٹوٹنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تسلیم کیا کہ ان کے لیے مشترکہ میزبان ٹیم سے ملا 300 سے زیادہ کا ہدف کافی مشکل تھا۔عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کے ساتھ بہت مضبوط رہی ٹیم انڈیا کا جیت کا سلسلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹوٹ گیا اور ہندستان 95 رنز سے ہار کر باہر ہو گیا۔میچ کے بعد ہندستانی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے میچ میں آل راؤنڈ مظاہرہ کیا اور 300 سے زیادہ رن بنائے ۔اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے ۔ہم نے اچھی شروعات کی تھی لیکن آسٹریلیا کی بولنگ اچھی تھی۔دھونی نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ کے آغاز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے اور اس سے ہم خوش تھے ۔شکھر دھون کا آؤٹ ہونا کافی مشکل میں ڈال گیا۔اتنے بڑے شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن جب آپ کو 300 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کرنا ہوتا ہے تو بلے باز دباؤ میں ہوتا ہے اور کھلاڑی ایسا کر جاتا ہے جو نہیں چاہتا ہے ۔ہندستانی کپتان نے ٹورنامنٹ میں آغاز سے ہی نچلے بلے بازی آرڈر کو لے کر فکر ظاہر کی تھی اور ایک بار پھر انہوں نے کہا کہ ہمارے نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے توقع کے مطابق کارکردگی نہیں کی اور مشکل حالات میں وہ رن نہیں بنا پاتے ہیں۔کئی اچھی ٹیموں کے نچلے آرڈر کے کھلاڑی ہمیشہ شراکت دیتے ہیں اور یہ اہم ہوتا ہے ۔33 سالہ کپتان نے اگلے عالمی کپ کو لے کر پوچھے جانے پر کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ آگے کیا ہوگا۔ میں 33 سال کا ہو چکا ہوں اور فٹ بھی ہوں۔لیکن شاید ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد میں عالمی کپ 2019 کے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق دھونی نے کہا کہ ہمارے بہت سے کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔اجنکیا رہانے کی کارکردگی میں سدھار آیا ہے اور وہ ٹیسٹ سے لے کر ون ڈے تمام فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔کپتان دھونی نے ساتھ ہی شائقین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندستانی ٹیم گزشتہ چار ماہ سے آسٹریلیا میں ہے اور پرستار بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفرکر رہے ہیں۔اس لئے ان کا بھی اہم رول رہا ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment