Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:39 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دس ٹیموں کا ہی رہے گا اگلا عالمی کپ:آئی سی سی

 

سڈنی، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی کپ کے برانڈ ایمبسڈر سچن تندولکر سمیت دنیا کے کئی عظیم کرکٹرز کی اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی تعداد کو بڑھانے کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ 2019 کے ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ہی کھیلیں گی۔موجودہ عالمی کپ میں آئرلینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے طور پر ٹورنامنٹ کا حصہ بنی تھیں اور انہوں نے اپنے بہترین کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ان ٹیموں کے ہاتھوں کچھ بڑی ٹیموں کا اپ سیٹ کا شکار بننے کے باوجود آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد کو کم کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہے گی۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ عالمی کپ 2019 میں بھلے ہی ٹیموں کی تعداد کو لے کر لیا گیا فیصلہ پتھر کی لکیر نہیں ہے اور اس سال تک اس پرپھر سے جائزہ لیاجا سکتا ہے لیکن فی الحال ہمارے اس فیصلے میں کسی طرح کی تبدیلی کی امید نہیں نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا فیصلہ لے لیا ہے اور اگلے ورلڈ کپ میں ہم 10 ٹیموں کے ساتھ اتر سکتے ہیں۔اگرچہ موجودہ عالمی کپ میں کوئی ایسوسی ایٹ ٹیم ناک آؤٹ دور تک پہنچنے میں کامیاب نہیں رہی لیکن گروپ مرحلے میں انہوں نے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کئی ٹیموں کو اپ سیٹ کا شکار بنایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس بات پر بحث کرنی چاہیے کہ ہم ایسوسی ایٹ رکن ٹیموں کو عالمی کپ کے لیے کوالیفاءي کرنے میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔چاہے آٹھ ٹیم ہو یا 10 یا 14 ضروری ہے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment