Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:22 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا کیلئے پریشانی کھڑی کر سکتی ہے ’ہندستانی تکڑی‘:لی

 

سڈنی، 25 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی نے ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند بازوں کی تکڑی محمد شمی، امیش یادو اور موہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف مصیبت کھڑی کر سکتے ہیں۔اپنی رفتار سے ایک دہائی تک دنیا بھر کے بلے بازوں میں خوف پیدا کرنے والے لی نے کہا کہ شمی، امیش اور موہت کی تکڑی نے عالمی کپ میں زبردست مظاہرہ کیا ہے اور ٹورنامنٹ میں ابھی تک ٹیم انڈیا کے ساتوں میچ جیتنے میں اہم کردار کرتے ہوئے کل 70 میں سے 42 وکٹ لئے ہیں۔ تینوں ہی گیند باز 145 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کو بھی پار کر رہے ہیں اور اگر سیمی فائنل میں انہوں نے اپنا دم خم دکھا دیا تو آسٹریلیا کے لئے مصیبت کھڑی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیز گیند بازی کرنا صرف آپ کا کام نہیں ہے بلکہ یہ آپ کی شناخت ہے اور تینوں ہی گیند باز بخوبی اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔شمي کے ساتھ میں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے لئے ساتھ میں کھیلا ہے اور ان کی صلاحیت سے اچھی طرح واقف ہوں۔اس کے علاوہ امیش اور موہت بھی لائن اور لینتھ کے ساتھ تیز رفتاری سے گیند بازی کر رہے ہیں۔عالمی کپ سے ٹھیک پہلے کرکٹ کو الوداع کہنے والے 38 سالہ لی نے کہا کہ مجھے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی معجزانہ کارکردگی سے بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میدان پر وہ کیا کر سکتے ہیں۔ہندستانی ٹیم میں تجربہ کار اور شاندار کھلاڑی ہیں۔یہ سوچنا کہ ہندستان عالمی کپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف کیسا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں ہلکے میں لینا بھاری بھول ہوگی۔انہیں بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنا پسند ہے اور ہمیں یہ بات بالکل نہیں بھولني چاہئے کہ وہ گزشتہ چمپئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا کے ا سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وراٹ ایک عالمی بلے باز ہیں اور انہوں نے گزشتہ چند سال میں اس بات کو ثابت بھی کیا ہے ۔ان کے پاس کھیلنے کی شاندار ٹیکنالوجی ہے اور جمعرات کو ان کے پاس موقع بھی رہے گا۔مجھے پتہ ہے کہ ان کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پسند ہے ۔سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو اپنی پسند بتاتے ہوئے لی نے کہا کہ قدرتی طور پر میں چاہوں گا کہ آسٹریلیا ہی جیتے ۔ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں۔تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے شاندار امتزاج کے ساتھ ٹیم انتہائی متوازن نظر آ رہی ہے ۔ مجھے پوری امید ہے کہ جمعرات کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment