Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:38 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سردار کریں گے سلطان اذلان کپ میں ہندستان کی قیادت

 

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے قدآور مڈفیلڈر سردار سنگھ آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے 24 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے بدھ کو بتایا کہ 5 سے 12 اپریل تک ملائیشیا کے اپوہ میں ہونے والے 24 ویں سلطان اذلان شاہ کپ کے لئے 18 رکنی ہندستانی ٹیم کی قیادت سردار سنگھ کو دی گئی ہے جبکہ گول کیپر پی آر شریجیش کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔سردار نے ٹیم کی قیادت سے متعلق کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے اعلان ٹیم بالکل چیمپئنز ٹرافي جیسی ہی ہے بس ستبیر سنگھ، مندیپ سنگھ اور چگلنسانا سنگھ کاگجم کو شامل کئے جانے سے ہمارے لئے اٹیک کا اختیار بڑھے گا۔مجھے لگتا ہے کہ ایچ آئی 2015 میں اپنی ٹیموں کے لئے کی گئی کارکردگی کی بدولت ہی یہ کھلاڑی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ہندستانی ٹیم کے نئے کوچ پال وان ایس نے کہا کہ ٹیم کے کوچ کے طورپر یہ میرا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا اور میری پوری کوشش ایک بہتر آغاز کرنے کی ہوگی۔میں ابھی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل رہا ہوں۔میں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے اور ان کی کارکردگی سے مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم ایک یونٹ کے طور شاندار آغاز کریں گے ۔ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے ہندستانی ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کوریا، ملائیشیا اور کینیڈا کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹیم کا پہلا مقابلہ پانچ اپریل کو کوریا سے ہوگا۔اذلان شاہ کپ کے لئے ہندستانی ٹیم اس طرح ہے :گول کیپر:پی آر شریجیش، ھرجوت سنگھ۔ڈفینڈر:گرباج سنگھ، روپندر پال سنگھ، بیریندر لاکڑا، کوٹھاجیت سنگھ، وی آر رگھوناتھ۔مڈفیلڈر:من پریت سنگھ، سردار سنگھ، دھرم ویر سنگھ، چگلنسانا سنگھ کاگجم، ایس کے اتھپا۔فارورڈ:رمندیپ سنگھ، ایس وی سنیل، آکاش دیپ سنگھ، نکن تمیا، ستبیر سنگھ، مندیپ سنگھ۔

...


Advertisment

Advertisment