Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:02 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جنوبی افریقی نے توڑاجنوبی افریقہ کا دل


آکلینڈ، 24 مارچ (یو این آئی) یہ سچ مچ ناقابل یقین ہے کہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جس کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کا دل اور خواب توڑا وہ جنوبی افریقی نژاد ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹ آؤٹ 84 رن کی میچ فاتح اننگز کھیلنے والے گرانٹ ڈیوڈ ایلیٹ جنوبی افریقی نژاد ہیں ۔ان کی پیدائش جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں ہوئی تھی۔ اس سیمی فائنل میں اپنے کریئر کی بہترین اننگز کھیلنے والے ایلیٹ نے اپنی ٹیم کے لئے ڈیل اسٹین جیسے طوفانی گیند باز کی گیند پر فاتح چھکا مار کر نیوزی لینڈ کو پہلی بار عالمی کپ فائنل میں پہنچنے کا خواب پورا کر دیا۔مین آف دی میچ ایلیٹ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ جیت میرے اور ٹیم کے لئے ہے بلکہ یہ جیت یہاں موجود ہمارے تمام پرستاروں کے لئے ہے ۔ہم نے میچ میں اپنی اننگز کو بہتر طریقے سے سنبھالا۔میں جتنا پرسکون دکھائی دے رہا تھا اتنا نہیں تھا کیونکہ 45 ہزار فین ہر گیند پر چلا رہے تھے ۔ایسے ناظرین کے سامنے کھیلنا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے ۔ایلیٹ نے کہا کہ پہلی بار فائنل میں پہنچنا ایک مختلف احساس ہے ۔ہمارے پاس ایک بہتر ٹیم ہے اور ہم ہر میچ کو اس کے حساب سے کھیلتے ہیں ۔ جب میں نے فاتح چھکا مارا تو اس وقت میرے دماغ میں کچھ نہیں چل رہا تھا۔میں نہیں جانتا کہ گیند کہاں جا کر گری۔36 سالہ ایلیٹ کی پیدائش جوہانسبرگ میں ہوئی تھی لیکن وہ 2001 میں جنوبی افریقہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے نئے کیریئر کی تلاش میں نیوزی لینڈ جا پہنچے ۔ویلنگٹن میں رہنے والے ایلیٹ کو مارچ 2008 میں پہلی کامیابی ملی جب انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے نیوزی لینڈ کی 13 رکنی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔انہیں اپنا ٹیسٹ ڈیبو کرنے کا موقع نیپئر میں آخری ٹیسٹ میں ملا جب جیکب اورم زخمی ہو گئے تھے ۔ایلیٹ کو آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ ملی تھی مگر وہ حتمی ٹیم میں مقام بنانے سے چوک گئے ۔ایلیٹ کو 2013 کی شروع میں حیرت انگیز طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا۔اپنے کیریئر میں 66 ون ڈے میں 1526 رنز بنانے والے ایلیٹ کے لئے ہیرو بننے کا موقع ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آیا اور انہوں نے اسے دونوں ہاتھوں سے کیش کرتے ہوئے اپنے آبائی ملک کے خوابوں کو ہی توڑ دیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment