Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 12:00 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دھونی پڑ سکتے ہیں آسٹریلیا پر بھاری :وان


سڈنی، 24 مارچ (یو این آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک 'غیر معمولی' کپتان ہیں جو سیمی فائنل میں آسٹریلیا پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔وان نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل مقابلے کے امکان کو 50۔50 بتاتے ہوئے کہا کہ دھونی ایک غیر معمولی کپتان ہیں جسے معلوم ہے کہ عالمی کپ کیسے جیتنا ہے ۔عالمی کپ سے پہلے دونوں ٹیموں نے قریب دو ماہ تک مسلسل کرکٹ کھیلا جس میں ہندوستان ایک بھی مقابلہ نہیں جیت سکا لیکن عالمی کپ میں ٹیم انڈیا نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ابھی تک غیر مفتوح رہی ہے ۔اس کے پیچھے واحد وجہ مہندر سنگھ دھونی ہیں۔وہ کپتان اور کھلاڑی دونوں ہی کردار میں ٹیم پر غیر معمولی اثرات ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ٹیمیں ایک جیسی مضبوط ہیں اور میچ کے ابتدائی 15۔20 اوور فیصلہ کن ثابت ہوں گے جس سے پورے میچ کی سمت طے ہوگی۔ہندوستان کے اجنکیا رہانے ایک شاندار تکنیکی بلے باز ہیں جو ٹیم کے لئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔آسٹریلیا کو صرف ا سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو نشانہ بنانے سے بچنا چاہئے کیونکہ پوری کی پوری ٹیم انڈیا ہی اچھا مظاہرہ کر رہی ہے ۔وہیں دوسری طرف وان نے کنگارو بلے باز گلین میکسویل کو ترپ کا اکا بتاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ میچ میں چل گئے تو ہندوستان کیلئے مصیبت کھڑی کر سکتے ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment