Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندستان کا بالنگ اٹیک باکمال ،شمی کی کارکردگی متاثر کن : بریٹ لی


سڈنی، 24 مارچ (یو این آئی) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے ہندستان کے موجودہ بالنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے اسے اب تک کا بہترین اور شاندار بتایا ہے ۔لی نے منگل کو کہا کہ ٹیم کا موجودہ بالنگ اٹیک اس وقت بہترین ہے اور اس میں محمد شمي سب سے زیادہ متاثر کن ہیں ۔ امیش یادو، موہت شرما اور شمي کے طور پر تین تیز گیند باز اس وقت کمال کی فارم میں ہیں اور عالمی کپ میں ہندستان کے گزشتہ سات میچوں میں لیے گئے 70 میں سے 42 وکٹ انہوں نے اپنے نام کئے ہیں۔38 سالہ لی نے شمي کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے لئے کچھ سیزن شمي کے ساتھ گزار چکا ہوں۔اس ٹورنامنٹ میں بھی انہوں نے سب سے زیادہ وکٹ نکالے ہیں اور وہ اس وقت صحیح سمت میں کھیل رہے ہیں۔وہ سب سے زیادہ متاثر کن رہے ہیں۔لی نے کہا کہ میں نے شمي کے ساتھ کچھ کرکٹ کھیلا ہے وہ ایک بہترین انسان ہیں ۔وہ بہت محنت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ امیش یادو بھی اچھے گیند باز ہیں اور اچھے پیس کے ساتھ گیند بازی کرتے ہیں۔ٹیم انڈیا میں اس وقت موجود تینوں فاسٹ بولر 145 یا اس سے زیادہ کی رفتار سے گیند کر رہے ہیں ۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے مانا کہ موجودہ فارم کو دیکھا جائے تو ہندوستان جیت کی دعویدار لگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سیمی فائنل میں ہندستان جیت کی مضبوط دعویدار لگ رہی ہے ۔میں آسٹریلیاءي ہونے کے ناطے اپنی ٹیم کو جیتتے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہندوستان اس وقت فارم میں ہے اور وہ ایک بہترین ٹیم ہے۔یہ ایک سخت مقابلہ ہوگا۔

...


Advertisment

Advertisment