Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 04:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اچھال سے نمٹنے کیلئے ’ٹینس سروس‘کا سامنا کر رہے ہیں رینا


سڈنی23مارچ(آئی این ایس انڈیا) سریش رینا کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے نیٹ پر طویل وقت گزار رہے ہیں اور اچھال لیتی گیندوں سے نمٹنے کے لئے’ٹینس سروس‘کا سامنا کر رہے ہیں۔تیز گیندوں سے نمٹنے کے لئے گیلی ٹینس گیند کے ساتھ پریکٹس کرنا پرانی بات ہے لیکن ہندوستانی ٹیم نے رینا کی ٹریننگ کیلئے نیا طریقہ تلاش کیا ہے اور انہوں نے تقریبا 45منٹ تک ٹینس سروس کا سامنا کیا۔پاکستان کے خلاف ا یڈیلیڈ میں ہونے والے میچ سے قبل اچھال سے نمٹنے کے لئے ٹیم کے معاون اسٹاف راگھویندر نے’دو سٹول کی تھیوری‘پیش کی تھی تو موجودہ طریقہ کوچ ڈنکن فلیچر نے سامنے رکھا ہے جس سے کہ رینا کو مچل جانسن اور مشیل سٹارک جیسے آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں کا سامنا کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار کیا جا سکے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر قریب کے علاقے میں رینا کی پریکٹس نے سب کی توجہ کھینچی۔ ایک بلے باز جہاں تیز گیند بازوں کے نیٹ اور دوسرا اسپنروں کے نیٹ پر پریکٹس کر رہا تھا وہیں رینا سب بائیں طرف کے نیٹ پر کوچ فلیچر کے ساتھ تھے جو ہاتھ میں ٹینس ریکیٹ اور گیند لے کر کھڑے تھے۔رینا نے اس کے بعد فلیچر کی سروس کے خلاف بلے بازی کی۔ٹینس سروس سے گیند زمین پر لگنے کے بعد تیزی سے اچھلتی ہے جس سے بلے باز کو شارٹ پچ گیندوں کے خلاف پریکٹس کا اچھا موقع ملتاہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment