Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 07:00 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندستان کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں:فاکنر


سڈنی، 23 مارچ (یو این آئی) آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فاکنر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا ہندستان کو شکست دینے کے لئے پر عزم ہے ۔فاکنر ٹورنامنٹ شروع ھونے سے پہلے زخمی ہو گئے تھے اور وہ گروپ مرحلے کے پہلے تین میچوں میں نہیں کھیل پائے تھے ۔لیکن گروپ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف جیت میں انہوں نے اہم کردار نبھایا تھا۔فاکنر نے تین وکٹ حاصل کئے تھے ۔آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن ہندوستان سے مقابلہ ہے جس میں وہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔فاکنر نے کہا کہ میں نے نیٹ پر کافی وقت گزارا ہے ۔مجھے لگ رہا ہے کہ میں تیار ہوں۔بلے بازی کے شعبہ میں ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔مجھے کافی رنز بننے کی امید ہے ۔اگر آپ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ دیکھیں تو آپ پائیں گے کہ ان میچوں میں کافی رنز بنے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ سیمی فائنل میں بھی کافی رنز بنیں گے ۔ہندستان اور آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے جنوری میں ٹیسٹ اور سہ رخی ون ڈے سریز کھیلی تھی جس میں آسٹریلیا نے جیت درج کی تھی۔لیکن فاکنر کا خیال ہے کہ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے دونوں ٹیمیں تھوڑی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی تھوڑا بہت نروس ہے اور یہ ان پر ہی انحصار کرتا ہے کہ وہ اس سے کیسے نمٹتے ہیں ۔فاکنر نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ آسٹریلیا کسی بھی صورت میں اپنے جذبات پر قابو پا کر کسی بھی بڑے ہدف کا تعاقب کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے اوپر اعتماد رکھنا ہے پھر اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہدف کتنا ہے ۔یہ آغاز پر انحصار کرتا ہے چاہے آپ بلے بازی کر رہے ہیں یا بولنگ۔جب آپ گیند یا بلے کے ساتھ اچھا کرتے ہیں تو زیادہ تر وقت آپ ایسی حالت میں ہوتے ہیں کہ آخر کے 10 یا 15 اوور میں بھی بڑے اسکور کے ہدف کو حاصل کر سکیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment