Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:32 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میکسویل کی للکار:ہندوستان کو دیکھ لیں گے


سڈنی، 21 مارچ (یو این آئی) دفاعی چمپئن ہندوستان کے خلاف عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلے سے پہلے 'مائنڈ گیمز' کھیلنے کے لئے معروف آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ہندوستان پر دباؤ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو گزشتہ تین ماہ میں آسٹریلیا کے خلاف ملی ہار یاد رکھنے کی نصیحت دی ہے ۔موجودہ عالمی کپ میں جیت کے گھوڑے پر سوار ہندستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے پہلے آسٹریلیا کی ہی زمین پر ٹیسٹ اور پھر سہ رخی سیریز میں یک طرفہ انداز میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ ہندستان نے ٹیسٹ سیریز 0۔2 سے اور سہ رخی سریز 0۔3 سے گنوائی تھی ۔ ایسے میں مشترکہ میزبان آسٹریلیا کے خلاف ہندستان کے عالمی کپ کے سیمی فائنل کو بھی بے حد اہم سمجھا جا رہا ہے ۔میکسویل نے ہندستان کے موجودہ جیت کے سلسلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًہمیں اپنی گھریلو کنڈیشنز کا فائدہ ملے گا اور اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے خلاف ہم نے پچھلی سیریز میں کوئی میچ نہیں ہارا ہے اور ہمیں اس سے بھی فائدہ ملے گا۔اگرچہ پچھلی سیریز کا جو بھی نتیجہ ہو لیکن موجودہ ٹورنامنٹ میں ہندستان نے اپنے تمام سات میچ جیتے ہیں اور مخالف ٹیم کو آل آؤٹ کرتے ہوئے 70 وکٹ کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے ۔لیکن اہم میچ سے پہلے ہندوستان پر ذہنی دباؤ بناتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے اس سیزن میں ہندوستان پر اچھی گرفت رکھی ہے ۔انہوں نے ہمارے خلاف ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے ۔مجھے لگتا ہے اس ہار کی یادیں ہندوستان کے ذھن میں تازہ ہوں گی۔میکسویل نے کہا کہ ہم اپنے گزشتہ ریکارڈ کا فائدہ اٹھائیں گے ۔ہم نے ون ڈے فارمیٹ میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے اور پورے سیزن میں دبدبہ بنا کر رکھا ہے ۔ہم اس سلسلے کو ہندستان کے خلاف جاری رکھیں گے ۔اگرچہ ہندستان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میکسویل نے ٹیم انڈیا کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ہندستانی ٹیم کو کم نہیں سمجھناچاہیے ۔میکسویل نے کہا کہ ہندستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے ۔اگر وہ اچھے نہیں ھوتے تو سیمی فائنل میں نہیں ہوتے ، ہمیں ان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کرنا ہو گی جو ہم نے اس ہفتے دکھائی ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سب سے مشہور کھلاڑی میکسویل نے کہا کہ ان کی ذمہ داری فی الحال آئی پی ایل سے کہیں مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ایک مختلف فارمیٹ ہے اور یہ تو عالمی کپ ہے ۔یہاں مختلف دباؤ ہے اور حالت بھی مختلف ہے ۔میں آسٹریلیا میں نمبر چھ پر بلے بازی کرتا ہوں اور یہاں پانچ کھلاڑی مجھ سے آگے ہیں جو پہلے بلے بازی کرتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ پہلے ہی صورتحال کو سنبھال لیں گے ۔میرا کام صرف کھیل کو آخر تک پہنچانا ہوگا۔آسٹریلیائی کھلاڑی میکسویل نے ہندستان اور آسٹریلیا کے میچ کو 50۔50 فیصد سے برابری پر ہونے کے سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ سٹے بازوں سے پوچھیے ان کا کیا خیال ہے ۔لیکن انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں ہندستان اور آسٹریلیا کے اس وقت روایتی حریف ہونے سے انکار کیا ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کئی بڑے حریف ہیں ۔ جس بھی ٹیم کے خلاف ہم کھیلتے ہیں وہ ہماری حریف ہوتی ہے ۔لیکن میرا خیال ہے کہ آسٹریلیا کے لیے آج بھی ایشز کی جنگ انگلینڈ کے خلاف سب سے قدیم اور سخت ہے ۔ہندستان کے خلاف سیمی فائنل میں خاص حکمت عملی کسے متعلق میکسویل نے کہا کہ ہم ہندوستان کے خلاف اسی حکمت عملی کو لاگو کریں گے جو ہم نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف گزشتہ سیزن میں اپنائی تھی۔ہم نے ان کے خلاف ورلڈ کپ میں نہیں کھیلا ہے لیکن یہ ضرور ہی گزشتہ میچوں کی طرح ہی ہوگا۔ہم نے ان کے خلاف اس دوران اچھا کھیلا اور اسی کو دہرانے کے لیے اتریں گے ۔مجھے یقین ہے کہ ہم اسی منصوبہ بندی کے ساتھ اتریں گے اور ہمارے پاس کچھ اور حکمت عملی بھی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment