Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:53 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مصباح الحق نے دفاعی چمپئن ہندوستان کو بتایا ’’فیورٹ‘‘


ایڈیلیڈ21مارچ(آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہندوستان کو آسٹریلیا پر فتح کا مضبوط دعویدار بتایا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ گھریلو ٹیم کو روایتی طور پر دھیمے گیند بازوں کی مددگار رہے ایس سی جی پر ا سپن آپشن کے لئے گزرناہوگا۔چار بار کی چمپئن آسٹریلیا نے آخری 8کے مقابلے میں کل یہاں پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا سامنا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر 26مارچ کو دفاعی چمپئن ہندوستان سے ہوگا۔ورلڈ کپ کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہنے والے مصباح نے کل آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ سڈنی میں کھیلتے ہوئے انہیں اچھے اسپنر کی کمی کھلے گی،یہ فرق پیدا کر سکتا ہے کیونکہ سڈنی میں اسپنروں کو کافی کامیابی ملی ہے اور عمران طاہر نے بھی گزشتہ میچ میں وہاں اچھا مظاہرہ کیا،یہ آسٹریلیا کے لئے مسئلہ ہو سکتا ہے۔مصباح نے کہا کہ ورلڈ کپ کے شریک میزبان کوسیمی فائنل مقابلے میں اچھے اسپنر کی کمی کھلے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں وہاں مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگرچہ یہ سخت مقابلہ ہوگا کیونکہ دونوں ٹیمیں اچھا کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ایس سی جی پر ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر طاہر نے 26رن دے کر4 جبکہ جے پی ڈومنی نے ہیٹ ٹرک سمیت 29رنز پر تین وکٹ حاصل کئے تھے جس سے سری لنکا کی ٹیم صرف 133رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔جنوبی افریقہ نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔لیگ مرحلے کے میچوں میں اگرچہ بلے کا دبدبہ بھی دیکھنے کو ملا تھا جب آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 9 وکٹ پر 376اور جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیزکے خلاف پانچ وکٹ پر 408رن بنائے تھے۔

 

...


Advertisment

Advertisment