Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:02 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ویسٹ انڈیز کے سامنے نیوزی لینڈ کا سخت چیلنج

 

ویلنگٹن20مارچ(آئی این ایس انڈیا)کرس گیل کی فٹنس کے حوالے کشمکش کی صورت حال کا سامنا کر رہے ویسٹ انڈیز کو اگر کل یہاں آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں مضبوط دعویدار اور شریک میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی توقعات کو متحرک رکھنا ہے تو غلطیوں سے بچنا ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پول اے میں اپنے تمام6 میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پول بی میں چوتھے مقام پر رہتے ہوئے آخری 8 کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ویسٹ انڈیز کو ناک آؤٹ کے اس اہم مقابلے کے لئے جارحانہ بلے باز کرس گیل کی ضرورت ہوگی لیکن کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ اس سلامی بلے باز کو لے کر آخری فیصلہ میچ کے دن کیا جائے گا۔ہولڈر نے کہا کہ اسے انجکشن لگایا گیا ہے اور اس کا ا سکین ہوا ہے۔اسکین میں کوئی بڑا مسئلہ سامنے نہیں آیا اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ آج کا دن اس کے لئے کیسا رہتا ہے اور ہم کل صبح فیصلہ کریں گے۔گیل نے آج صبح اس ہفتے پہلی بار پریکٹس کی۔ویسٹ انڈیز کی کارکردگی میں کپتان ہولڈر کا اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے پول مرحلے میں بلے اور گیند دونوں سے متاثر کیا۔ویسٹ انڈیز کے پاس ہارنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو شریک میزبان ہونے کی وجہ سے توقعات کے بوجھ کا سامنا کرنا ہو گا۔لیگ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ کی جیت کے علاوہ دیگر میچوں کو جیتنے میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ٹیم کو ایک بار پھر شاندار آغاز دلانے کی ذمہ داری کپتان برینڈن میک کولم کے کندھوں پر ہوگی۔میک کولم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میدان پر اترکر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگا جو ہم اب تک کھیلتے آئے ہیں،اس سے کامیابی کی ضمانت نہیں ہے اور میں ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہوں لیکن یہ ٹیم کو کامیابی کا بہترین موقع دے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment