Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 08:54 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کیریئر میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے

 

وراٹ اہم مواقع پر مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی:دھونی
سڈنی20مارچ(آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فتح کے ساتھ کپتان کے طور پر ہندوستان کی جیت کی سنچری مکمل کرنے والے مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ اتنے سالوں میں انہیں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ون ڈے کپتان کے طور پر گزشتہ 8 سال کے سفر کے بارے میں پوچھنے پر دھونی نے کہا کہ میں نے اتار چڑھاؤ دیکھے،زندگی گولے کی طرح ہے،آپ وہیں پہنچ جاتے ہو جہاں سے آغاز کرتے ہو،اسی مقام پر پہنچنے کے بعد آپ ان چیزوں کا اور زیادہ احترام کرنے لگ جاتے ہو جن کا شاید پہلے احترام نہیں کیا۔دھونی نے کہا کہ ہندوستانی کپتانی نے انہیں سکھایا کہ کسی چیز کا ملال کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور جو وسائل دستیاب ہیں انہیں سے ہم آہنگی بیٹھانا گا۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ درمیان میں ہمیں کافی جدوجہد کرنی پڑی،ہمارے پاس آخری اوورز کے اچھے گیند باز نہیں تھے،ہمارے پاس اچھے فاسٹ بالر نہیں تھے،ہمارے پاس تیز رفتار سے پھینکنے والے کچھ گیندباز تھے تو وہ صحیح علاقوں میں گیند نہیں پھینکتے تھے اور جو صحیح علاقے میں بالنگ کرتے تھے ان کے پاس رفتار نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے آل راؤنڈر کی تلاش جاری ہے اور ہمیں اب بھی اس کی تلاش ہے،اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ جو چیز میرے پاس نہیں ہے میں اس کا ملال نہیں رکھوں گا اور میرے پاس جو کچھ بھی ہے اس سے کام چلاؤں گا۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے سب سے مشکل وقت ویسٹ انڈیز میں 2007ورلڈ کپ میں آیا جب ٹیم پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی۔دھونی نے کہا کہ 2007ورلڈ کپ جیسا برا دور بھی آیا جب ہم پہلے دور میں ہار گئے،میں اس وقت کپتان نہیں تھا لیکن یہ مایوس کن تھا۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے بارے میں سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ آپ کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے۔ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کرنے کے لئے ہندوستان کو دو اور میچ جیتے ہیں اور دھونی نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج اچھا کرکٹ کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنج اچھا کرکٹ کھیلنا ہے کیونکہ اس سے ہمیں 29مارچ کو ایم سی جی واپس آنے میں مدد ملے گی۔اگلا میچ سڈنی میں ہوگا اور وہاں مختلف چیلنج ہوں گے اور اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لئے ہمیں وہاں اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وراٹ کوہلی موجودہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں امید کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں لیکن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کے اس نائب کپتان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا کیونکہ وہ بڑے موقعوں پر کھیلنے والا کھلاڑی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چار میچوں میں چار سنچری جڑنے والے کوہلی نے پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے پہلے میچ میں ہی سنچری ماری تھی لیکن اس کے بعد اگلی چھ اننگز میں وہ 46، ناٹ آؤٹ 33، 33، ناٹ آؤٹ 44، 38اور3 رنز کی بہترین اننگ ہی کھیل پائے ہیں۔دھونی سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ مخالف ٹیم کی اچھی گیند بازی سے زیادہ خراب شاٹ کے انتخاب کا معاملہ ہے تو وہ اس سے متفق نہیں نظر آئے۔ہندوستانی کپتان نے کل کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے بعد کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خراب شاٹ انتخاب کا معاملہ ہے،وہ دبدبہ بنانے والا بلے باز ہے اور اسے اپنے شاٹ کھیلنا پسند ہے،مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خراب بلے بازی کی۔دھونی نے کہا کہ کوہلی سے یہ امید کرنا غلط ہے کہ وہ کریز پر اترکر ہر بار رنز بنائے گا جیسا کہ اس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہی ہے کہ وہ ہر بار سنچری بنائے گا،ہم شاید اسے ٹیسٹ سیریز سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ وہ جب بھی کریز پر اترے گا سنچری جڑے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment