Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:53 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کی کامیابی میں دھونی کی معاون کپتانی کا اہم کردار:کپل

 

نئی دہلی20مارچ(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے اپنے زمانے کے بڑے آل راؤنڈر کپل دیو نے مہندر سنگھ کی معاون قیادت کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کپتان کواپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت پر یقین کرنے سے ہی ان میں یہ بھروسہ بھرا کہ وہ ورلڈ کپ کا خطاب برقرار رکھ سکتے ہیں،ہندوستان ابھی تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔اس نے عالمی کپ میں مسلسل 11میچ جیت لئے ہیں،ہندوستان کی پہلی عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل نے اس کارکردگی کا کریڈٹ دھونی کو دیا۔کپل نے کہا کہ یہ ہندوستانی ٹیم واقعی دھونی کی ٹیم ہے،ٹیم کا لیڈر لفظ اس پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے،زیادہ تر کھلاڑی گزشتہ کچھ وقت سے اس کی قیادت میں کھیل رہے ہیں اور اب لگتا ہے کہ ان کا کپتان سے حقیقی تعلق بن گیا ہے۔ہندوستان نے اب تک اپنے ساتوں میچ میں مخالف ٹیم کو آؤٹ کیا ہے،محمدسمیع کی قیادت والا بالنگ اٹیک دھاردار لگتا ہے۔کپل نے کہا کہ دھونی کی شاندار قیادت سے ہی یہ ممکن ہو پایا۔کپل نے دھونی کے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کرنے کے رویہ کے بارے میں کہا کہ دھونی کی ٹیم پر پکڑ، ان کی باڈی لینگویج اور کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل رابطے سے پتہ چل جاتا ہے۔کھلاڑیوں کی قابلیت پر ان کے یقین ہی سے انہیں اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مدد ملی اور اس سے ان میں یہ یقین پیدا ہواکہ وہ خطاب برقرار رکھ سکتے ہیں۔کپل نے اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ میں سوربھ گانگولی کی شراکت کو بھی یاد کیا اور کہا کہ دھونی اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑی بیرون ملک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،مکمل کریڈٹ سوربھ گانگولی کو جاتا ہے جنہوں نے ملک کو یہ یقین دلایا کہ ہندوستانی ٹیم بیرون ملک بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔سوربھ نے غیر ملکی میچوں میں ہندوستان کی قسمت بدلی اور سوربھ نے جہاں چھوڑا تھا دھونی نے وہاں سے ٹیم کو اچھی طرح سے آگے بڑھایا۔کپل نے اس کے ساتھ ہی نوجوان ٹیم منتخب کرنے کے لئے سلیکٹروں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے اس بار بہت اچھا کردار نبھایا۔انہوں نے دھونی کی حکمت عملی پر پورا بھروسہ دکھایا اور انہیں دنیا کی بہترین ٹیموں کو ٹکر دینے کیلئے نوجوان ٹیم سونپی۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے اہم موڑ پر کیسا مظاہرہ کرتی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment