Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:07 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

’گیل‘طوفان سے نمٹنے میں مصروف نیوزی لینڈ


ویلنگٹن، 19 مارچ (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے آئے طوفان ’پام‘ کے بعد چل رہی تیز ہواؤں کے ساتھ ہی ہفتہ کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز گیل کے رنوں کی آندھی بھی چلنے کا امکان ہے اور مشترکہ میزبان کی تیاری اب 'گیل' طوفان سے نمٹنے کی ہے ۔نیوزی لینڈ عالمی کپ کے چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا جہاں اس کا بنیادی مقصد گیل کے چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیم نے کہا کہ ظاہر ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ کرس گیل کیا کر سکتے ہیں اور وہ عالمی کرکٹ میں سب سے بڑے میچ فاتحین میں سے ایک ہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ان پر توجہ دیں۔جب وہ اچھا کھیلتے ہیں تو وہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو زیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔35 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز گیل دنیا کے سب سے خطرناک کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گیل ورلڈ کپ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری، ون ڈے میں ڈبل سنچری اور ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر گیل بولٹ کے ساتھ جم جائے تو ناظرین ایک شاندار اننگز دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ عالمی کپ کی سب سے اچھی اوپننگ جوڑی ہے۔اگر ان کی وکٹ نہ گرے تو نئے نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم بنیادی چیزوں کو اچھی طرح سمجھ لیں تو ہمیں روکنا ناممکن ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment